ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 312 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 312

سوال۔مصرف زکوٰۃ میں ذو القربیٰ میں کون لوگ داخل نہیں۔اور ان میں سے مستحق زکوٰۃ کیسے آدمی ہونے چاہئیں۔جواب۔جو محتاج ہیں۔استفتاء سوال۔ایک بالغہ عورت کا جس کے والدین مرچکے ہیں ایک نابالغ لڑکے کے ساتھ نکاح ہوگیا۔بر وقت نکاح عورت نے کوئی عذر یا انکار لفظاً یا معناً نہیں کیا۔چند ماہ کے بعد وہ عورت اپنے نابالغ خاوند کے بڑے بھائی سے نکاح کر سکتی ہے ؟ خواہ اس میں اس کے والدین کی رضامندی شامل ہو۔جواب بموجب حکم کتاب اللہ و سنت رسول اللہ کے ہو۔جواب۔نمبر۱۔نابالغ کی منکوحہ بلکہ بالغ منکوحہ بھی کسی دوسرے سے بدون قطع تعلق خاوند کے ہرگز نکاح نہیں کرسکتی۔صرف ملک یمین مستثنیٰ ہے قرآن کریم  (النساء: ۲۵) کو حرام فرماتا ہے۔نور الدین الجواب موافق للکتاب والسنۃ۔محمد احسن عفی عنہ (الحکم جلد۱۰ نمبر ۳۸۔مورخہ۱۰؍نومبر۱۹۰۶ء صفحہ۲) علم الابدان یہ مضمون لکھ کر میں(محمد صادق ) مشورہ کے واسطے حضرت استاذی المعظم مولوی نورالدین صاحب کے پاس لے گیا تھا جس پر انہوں نے مفصلہ ذیل الفاظ تحریر فرمائے ہیں۔میں امید کرتا ہوں۔محمد صادق صداقت سے اس کو نبھائیں گے۔کیونکہ وہ طبی درس کے وقت اکثر آ بھی جاتے ہیں اور میری بعض باتوں کو میرے سامنے لکھ لیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو توفیق دے کہ روحانی اور جسمانی امراض کے مشورہ میں اللہ تعالیٰ کی رضا مندی حاصل کرلیں۔نورالدین (البدر جلد ۶ نمبر ۱، ۲ مورخہ ۱۰؍ جنوری۱۹۰۷ء صفحہ ۲۱)