ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 306 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 306

ایسی عجیب آیت ہے کہ قرآن میں موجود ہے اور سردست بظاہر آپ کو مسلم بھی ہوگی۔تیرہ کروڑ مسلمانوں میں سے اس آیت کے بموجب اکثر مشرک ہوںگے اور مشرک نجات نہیں پا سکتا۔پھر یہ تیرہ سو سال میں تیار ہوئے اور ان میں سے اکثر مشرک نکلے اور مشرک کو نجات نہیں۔پھر ان انبیاء کی خلاف ورزی کے متعلق ہم آپ کو ایک آیت سناتے ہیں۔ (الانعام: ۴۳ تا ۴۵)۔اس آیت پر غور کرو رسولوں کے ارسال کے وقت جہان پکڑا جاتا ہے اور آپ کہتے ہیں کہ امریکہ اور یورپ اورجزائر کے زلازل اور طاعون اور آتشزدگیاں اور لڑائیاں مرزا کی طرف منسوب کرنے شرک ہیں۔حکیم و ڈاکٹرو خان مرسل تو اس وقت مامور ہوتے ہیں جب دنیا علی العموم غفلت کے نیچے دب جاتی ہے اور خدا تعالیٰ سے اعراض کر کے بکلی دنیا کی طر ف لوگ جھک جاتے ہیں۔خدا کا رحم اور فضل ان مجرموں میں سے بعض کو بچانے کے لئے مرسل مقرر فرماتا ہے۔کیا نوح اور موسیٰ کے آئے بغیر فرعون اور قوم نوح ہلاک ہوگئی تھی۔کیا مکہ والوں کویہ کہنا کہ(الانفال: ۳۴) کوئی مجنون کی بڑتھی؟ نہیں۔سورہ نوح کا ابتدا ء پڑھو جہاں لکھا ہے۔(نوح:۴) اگر وہ کوئی مدار نجات نہ تھا تو اس کی اطاعت چیز ہی کیا تھی۔پھر آپ نے ایمان بالآخرت کو نجات کا مدار تجویز فرمایا ہے اور یہ نہ خیال کیا کہ آپ کا دائرہ نجات تنگ ہوا جاتا ہے۔