ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 275 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 275

ڈر سے خاطر سے طلاق تو دیتا ہے مگر اس کا دل نہیں چاہتا تو انشاء اللہ کو بڑھا دیتا ہے۔(۱۲)تسبیح کی حدیث محض لغوہے نہ سند نہ مخرج کا نام اور نہ اس کی سند پھر کیسی بیہودہ بات ہے کہ نعوذ باللہ انبیاء کے نام جپے جاتے ہیں۔نور الدین (الحکم جلد۹نمبر ۴۱۔مورخہ۲۴؍ نومبر ۱۹۰۵ء صفحہ۶) فضل دین (تحریر فرمودہ ۰ ۳؍ نومبر ۱۹۰۵ء ) حضرت مولوی نور الدین صاحب کے ایک شاگرد نے رخصت کے وقت آپ سے بعض علوم کی کتب اور نصیحت کے متعلق سوال کیا۔مولوی صاحب نے اس کو جو کاغذ لکھ کر دیا اگر چہ وہ اس کی استعداد کے متعلق خاص ہو، تاہم اس کا شائع کرنا عام فائدہ سے خالی نہ ہوگا۔سائل کا نام ہی اس مضمون کے واسطے مبارک سرخی ہے۔السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ ۱۔ادعیہ میں۔الحمد، معوذتین، استغفار، لاحول، ربنا اٰتنا فی الدنیااور درود شریف ہیں۔۲۔ترجمہ قرآن۔شاہ ولی اللہ شاہ رفیع الدین۔۳۔تصوّف۔فتوح الغیب، عوارف۔۴۔زمانہ نبوی کے لئے زاد المعاد۔۵۔خلافت کے لئے اشہر المشاہیر الفاروق شبلی۔۶۔بزرگان امت کے علماء۔امام ابوحنیفہ، امام مالک، امام شافعی، امام احمد، امام بخاری، شیخ ابن تیمیّہ، شیخ ابنِ قیّم ولی اللہ ہیں اور اولیاء میں فضیل عیاض، ابوالحسن، جنید، سید عبدالقادر۔مؤرخ۔ابن خلدون، ابن جریر طبری، ذہبی، ابن ہشام ہیں۔