ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 274
ھٰذَا السَّمَائِ الْاَنْبِیَائِ رِضْوَانَ اللّٰہَ عَلَیْھِمْ اَجْمَعِیْنَ فَقُلْتُ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تِلْکَ التَّسْبِیْحَۃُ مِنْ خُطْبِ اَوْ رَمْلٍ اَوْ حَدِیْدٍ اَوْ تُرَابٍ فَقَالَ مِنْ رَاْفَۃٍ تِلْکَ مِنْ حُطَبِ بَغْضَاہُ ۱۲۔فتح الباری شرح صحیح البخاری فی باب شمائل النبی ۱۲۔عرض ہے آیا یہ حدیث صحیح ہے یا موضوع اور اس کا کیا مطلب ہے؟ جواب (۱)ٹسر ریشم نہیں ہوتا۔ٹسر درخت کی چھال ہے وہ سن کی قسم ہے۔ریشم جلانے سے اکٹھا ہو جاتا ہے اور سن وغیرہ سیدھا رہتا ہے۔(۲)نکسیر اور قے سے وضو کے ٹوٹنے میں علماء کا اختلاف ہے۔میری تحقیق میںوضو نہیں ٹوٹتا۔اورنہ قہقہہ سے۔ہاں احتیاط اور بات ہے۔(۳) نکسیر یا قے سے روزہ نہیں ٹوٹتا+اپریشن سے روزہ نہیں ٹوٹتا+نہ مالش روغن سے اور نہ سونگھنے سے اور نہ خوشبو سے نہ سر میں تیل ڈالنے سے نہ سرمہ سے نہ کلوروفارم سے۔(۴)حاملہ اور دودھ پلانے والی روزہ نہ رکھے۔(۵)روزہ ناشتہ کے ساتھ نہیں ہوتا۔اس واسطے آپ ایک روز رکھ دیں۔(۶)پگڑی پر مسح میں اختلاف ہے میری سمجھ میں جائز ہے اور احتیاط ہے کہ سر پر مسح کرے۔(۷)فرش پر بظاہر پلیدی نہ ہو تو پاک ہے۔(۸)جو رکوع میں شریک ہوا تو وہ رکعت پانے والا ہوگیا۔یہ بات حدیث سے ثابت ہے۔(۹)تیمم ایک ضرب ہے اور ہاتھ کامسح کلائی تک کافی ہے۔(۱۰)بلی کیا کسی کو دکھ دینا جائز نہیں۔بلی کی خصوصیت نہیں۔(۱۱)انشاء اللہ کہنے کا مطلب تو یہ ہے کہ اگر اللہ چاہے اور اللہ کی مشیت سے انسان بے خبر ہے۔اس لئے انشاء اللہ کے ساتھ طلاق نہیں ہوتی۔موقع اس کا یہ ہے کہ انسان کسی کے لحاظ سے