ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 273
(۷) اگر کسی فرش کی نسبت اشتباہ ناپاکی کا ہو۔اور اس فرش پر پانی گر جاوے اور اس پانی میں کپڑا بھیگ جاوے تو کیا کپڑا دھونا چاہئے یا اگر بھیگے ہوئے پاؤں اس فرش پر پڑیں تو کیا پاؤں نا پاک ہوگئے؟ (۸)اگر باجماعت نماز ہوتی ہو اور آدمی پیچھے سے آکر ملے اگر امام رکوع میں ہو تو کیا کرے کیا نیت باندھتے ہی رکوع میں چلا جاوے۔اور اس کی وہ رکعت ہوگئی یا نہیں ؟ یا ضروری ہے کہ حمدو ثناء اور سورۂ فاتحہ پڑھ کے شامل ہو۔تو اس صورت میں امام شاید سجدہ میں بھی پہنچ جائے گا۔اور اگر رکوع میں شامل ہونے سے اس کی وہ رکعت ہوجاتی تو اب گویا وہ رکعت ضائع ہوگئی۔یا اگر سورۂ فاتحہ پڑھی اور رکوع میں گیا اور امام سجدہ سے اٹھ کر دوسری رکعت شروع کردے تو پھر کیا کرے۔وہ امام کے ساتھ تو شامل نہیں ہو سکا اورآ یا اس کی رکعت ہوگئی یا نہیں؟ (۹ )تیمم کے لئے ایک ضرب کافی ہے یا دو؟ اور کیا ضرب کے بعد صرف ہاتھوں پر کلائی تک ہاتھ پھیرے یا کہنی تک؟ (۱۰) بلی کو مارنا کیا گناہ ہے؟ بعض دفعہ جنگلی بلیاں بہت دق کرتی ہیں۔(۱۱) قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ حَلَفَ بِطَلَاقٍ اَوْ۔۔۔۔۔قَالَ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی مُتَصِلًا۔۔۔عَلَیْہِ میںیہ مطلب تو جناب کے ارشاد کے مطابق سمجھ گیا کہ انشاء اللہ کہنے سے طلاق نہیں پڑتی۔مگر یہ کس موقع پر ہوا کرتا ہے؟ کیونکہ جو طلاق دے گا وہ مجبور ہو کر دے گا اور عورت کو چھوڑنا چاہے گا اور اگر وہ چھوڑنا نہیں چاہتا تو طلاق کیوں دیتا ہے؟ غرض اس حدیث شریف کا موقع اور محل دریافت کرنا چاہتا ہوں۔(۱۲) تسبیح کے متعلق جس شخص نے مجھے حدیث لکھ کر دی ہے اس کی نقل کئے دیتا ہوں۔ھُوَ الْعَالِمُ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْھَا قَالَتْ رَأَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ لَیْلٍ مِّنَ اللَّیَالِیْ بِذِکْرِ اللّٰہِ ذِکْرًا کَثِیْرًاوَ فِیْ یَدِہِ الْیُمْنٰی شَیْئً فَقُلْتُ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ اَیُّ شَیْئٍ ھٰذَا فِیْ یَدِکَ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَا عَائِشَۃَ ھَذَا تَسْبِیْحَۃٌ عُدْتُ عَلٰی