ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 268
َالَسْتُ النَّبِیَّ فَمَا رَأَیْتُہٗ یَخْطَبُ اِلَّا قَائِمًا وَ یَجْلِسُ ثُمَّ یَقُوْمُ فَیَخْطَبُ الْخُطْبَۃَ الْاٰخِرَۃَ۔(سنن النسائی کتاب الجمعۃ حدیث ۱۴۱۴) ۷۔خطبہ میں بیٹھ کر دعا مانگنا ثابت نہیں بلکہ نسائی میں اَلْفَصْلُ بَیْنَ الْخُطْبَتَیْنِ الْجُلُوْسِ کا باب باندھا ہے اور بَابُ السُّکُوْتِ فِی الْقَعْدَۃِ بَیْنَ الْخُطْبَتَیْنِ میں یہ لکھا ہے کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلْعَمْ یَخْطَبُ یَوْمَ الْجُمَُعَۃِ قَائِمًا یَقْعُدُ قَعْدَۃً لَا یَتَکَلَّمُ۔۸۔تراویح میں جلسہ۔کوئی فرض واجب سنت موکدہ مسنون شرع سے ثابت نہیں۔نور الدین ۲؍ ستمبر ۱۹۰۵ء ……………………… السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ مولوی جندوڈا صاحب کے جوابات میں نمبر ۱۔الصلوٰۃ الصلوٰۃ کا قول جناب عثمان سے اور رسم اہل مدینہ سے تعجب انگیز ہے۔کیونکہ بلا ثبوت ہے اور مولوی غلام حسین صاحب کا استدلال بھی عجب ہے کہ اگر ایسی بلامرجح ممنوع ہے تو کسی فرض کے پہلے سنن و نوافل کا پڑھنا جائز ہو۔نمبر ۲۔مولوی غلام حسین صاحب حق پر ہیں۔ایسا ہی نمبر ۳ میں مولوی غلام حسین صاحب حق پر ہیں۔اسی طرح نمبر ۴ و نمبر ۵ کا حال ہے۔چوہڑے پنجاب میں قسم قسم کے ہیں ہندو جہاں بکثرت ہیں اور زور پر ہیں چوہڑے ہندو ہیں نام میں رسومات میں اور جہاں مسلمان ہیں وہاں رسومات اہل اسلام کے ساتھ ملتے ہیں مگر جو لوگ ان میں سے حرام کھانا مردار کھانا جائز سمجھتے ہیں وہ صریح قرآنی نص کے منکر ہیں پھر اپنے آپ کو گنہگار نہیں جانتے تو مسلمان کیسے ہوسکتے ہیں۔ہاں شوہر مسلمان ہوجاوے یا بی بی مسلمان ہو تو یہ امر حکومت کے متعلق ہے تمہارے ہمارے متعلق نہیں۔والسلام نور الدین ۲ ؍ستمبر ۱۹۰۵ء