ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 240
۲۷۔بوسہ ابہام اور مولود میں قیام احادیث صحیحہ سے ہرگز ثابت نہیں۔فقط۔نور الدین المجیب اجاب عندی بالصواب فقد اجاد واصاب برہان الدین عفی اللہ عنہ جہلمی مقام قادیان (الحکم جلد۹ نمبر۸ مورخہ۱۰ ؍مارچ ۱۹۰۵ء صفحہ ۹ تا ۱۱) مشک خالص کی شناخت مولانا مولوی حکیم نور الدین صاحب حکیم الامت نے ایک صاحب کو مشک خالص کی جو شناخت بتلائی تھی وہ پبلک کے فائدہ کی غرض سے درج اخبار کی جاتی ہے۔۱۔مشک میں ایک لوہے کی پتلی سیخ کو رکھ کر اسے آگ پر رکھو۔تو اس کا دھواں سفید ہوگا اور غیر خالص کا سفید نہ ہوگا۔۲۔اول ایک سوئی کو ہینگ میں چبھو کر سونگھو۔پھر اسی کو مشک میںچبھو کر سونگھو اگر ہینگ کی بو مطلق نہ رہی تو مشک خالص ہے۔۳۔خالص مشک کا مزا زبان پر قدرے تُرشی لئے ہوئے ہوتاہے اور اس کے کھاتے ہی نازک اور فہیم آدمی کی پیشانی گرم ہو جاتی ہے غیرخالص میں یہ باتیں نہیں ہوتیںاور غیر خالص کا چھیچڑا زبان پر رہتاہے اور خالص بالکل گھل جاتا ہے۔