ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 23 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 23

الٰہی صفات کا مسئلہ سو اے محمد رسول اللہ ﷺ کے اور کون آدمی ہے جس نے کھول کر ہمیں سنایا اور سنانے میں کامیاب ہوا۔اسی طرح نیکی کے اصول اس نادان نے کیونکر مان لئے یا اُن پر عمل درآمد کیسے کیا جبکہ ایک نیک اور کامل نیک اور اعلیٰ درجہ کے راستباز کا انکار کرتا ہے۔جواب سوال چہارم سوال چہارم کا جواب کہ ہر ایک لڑکا بیمار کیوں ہوتا ہے۔غریب کے گھر کیوں پیدا ہوتا ہے یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ کے قانون دو حصوں میں منقسم ہیں۔ایک شریعت کا قانون اور دوسرا قانون قدرت۔شریعت کے قانون کی پابندی اس وقت ہوتی ہے جب انسان عاقل، بالغ، استطاعت والا ہو جاتا ہے اور باوجود فہم و فراست و عقل وا ستطاعت قانون شریعت کی خلاف ورزی کرتا ہے۔لڑکے، مجنون، فترت کے زمانہ کے لوگ، بہت بوڑھے، بہرے اس میں مستثنیٰ ہیں۔دوسرے کیا معنی؟ قانون قدرت کی پابندی میں ذرہ ذرہ جکڑا ہوا ہے اس کی خلاف ورزی میں ہر ایک ماخوذ ہے۔پتھروں میں غور کروکوئی ناقص کوئی کامل، عناصر دیکھو کوئی اعلیٰ درجہ کاہے اور کوئی ادنیٰ درجہ کا۔پھر بعض عناصر مصفّٰی اور بعض خطرناک زہروں میں مبتلا۔پھر نباتات پر نظر کرو۔بعض کیسے مفید اور بعض کیسے مضر اور خبیث ایسے جانوروں میں غور کرو ان میں کس قدر فرق ہیں۔انسان کے درمیان فرق بھی ان فروق پر مبنی ہے۔ہاں تکالیف کے بارہ میں گفتگو پیش آجاتی ہے۔مگر ہم صاف دیکھتے ہیں کہ اگر ایک شخص لڑکے کا ہاتھ کاٹ ڈالے یا کسی لڑکے کو مار ڈالے تو لڑکا عیب دار ہو گا یا مر جاوے گا۔مگر لڑکے کا گناہ نہیں۔اس لئے قدرت اس لڑکے کو بدلہ دے گی اور اس دکھ دینے والے کو سزا دے گی۔ایسے ہی جس نے اپنی غذائوں یا امراض کا حصہ کسی لڑکے کو دیئے اُس کے بدلہ اس لڑکے کو عمدہ بدلہ دیا جاوے گا اور باعث تکالیف کو سزا ملے گی۔ہاں اگر اس کے اور اسباب تلافی کر دیں تو یہ امر دوسری طرف قانون قدرت کا نظارہ ہو گا۔صرف تفرقہ کے باعث تناسخ کا قائل ہونا سخت غلطی ہے کیونکہ خود تناسخ والے بھی مانتے ہیںکہ ایک خدا ابدی حکمران ہے اور ارواح ہمیشہ سے اُس کے ماتحت ہیں۔اور ذرات دونوں (خدا اور ارواح) کے ماتحت ہیں۔یہ فرق جو تینوں میں ہے اس فرق سے بہت زیادہ ہے جو