ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 229 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 229

(الاعراف:۳۸) نَصِیْبٌ مِّنَ الْکِتَابِ کے معنے کتاب کا وہ حصہ جس میں لکھا ہے کہ مفتری کو سزا دی جاتی ہے اور وہ ہلاک ہوتا ہے اسی لئے یہاں بھی اس کے آگے ساتھ ہی حالت موت کا بیان ہے۔( البدر جلد۴نمبر۶مورخہ ۱۸؍ فروری ۱۹۰۵ء صفحہ ۷) مکتوب بنام سید جماعت علی شاہ سیالکوٹ میں جب اعلیٰ حضرت حجۃ اللہ مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ السلام تشریف لے گئے تو سید جماعت علی شاہ اینڈ کو نے جس قدر مخالفت میں شور و شر اٹھایا وہ ناظرین الحکم معلوم کر چکے ہیں حضرت حکیم الامت جو ہمیشہ واقعات کو غائر نظر سے دیکھا کرتے ہیں سید جماعت علی شاہ کی کارروائی کو تعجب سے دیکھتے تھے۔چنانچہ آپ نے دارالامان سے سید صاحب کو یکم جنوری ۱۹۰۵کو مندرجہ ذیل خط لکھا جس کی ایک نقل حسن اتفاق سے مجھے بھی مل گئی ہے۔میں اسے فائدہ عام کے لئے شائع کردیتا ہوں۔یاد رہے یہ خط سید جماعت علی شاہ صاحب کو ان کے مرید منشی احمد دین کی معرفت بذریعہ ڈاک پہنچ گیا ہوا ہے۔(ایڈیٹر) از قادیان یکم جنوری ۱۹۰۵ء مکرم معظم سید صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میرے مشائخ میں حضرت شاہ عبد الغنی مجددی نقشبندی مہاجر مدینہ علیہ الرحمۃ تھے۔میں ان کے اخلاق عادات اور اطوار کو بڑی عظمت اور وقعت سے اب تک دیکھتا ہوں اور میں اس کو جب معیار بنا تاہوں تو بہت سے کاملین کو کامل یقین کرنے کا مجھے موقعہ مل جاتا ہے۔جناب نقشبندی سلسلہ کے ایک بزرگ ہیں اور چونکہ میںبھی اس سلسلہ کا مستفیض انسان ہوں اس لئے مجھے حق پہنچتا ہے کہ میں اپنے سلسلہ کے لوگوں کی نسبت کوئی عیب دیکھوں تو ظاہر کر دوں۔میں نے سیالکوٹ میں دیکھا ہے کہ وہ لوگ جو عورتوں کے سامنے بڑے فحش کاا ظہار کرسکتے ہیں اور پھر زٹلی جیسے جو اپنے