ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 215 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 215

اصل لاگت اس کی ہے۔پس احمدی احباب اگر ہر ایک شہر میں بیس پچیس کاپیاں اس کی اصل قیمت پر خرید فرمالیں تو بہتر ہوگا کہ ایک مسافر کی دستگیری ہے اور میرے نزدیک احباب کے لئے عمدہ موقع اعانت کا ہے اور کتاب بھی غنیمت ہے۔والسلام۔نورالدین۔(الحکم جلد۸ نمبر ۴۳، ۴۴ مورخہ۱۷،۲۴؍دسمبر۴ـ۱۹۰ ء صفحہ۱۸) استفسار اور ان کے جواب مندرجہ ذیل سوالات ایک دہریہ نے بذریعہ خط بھیجے تھے جن کا جواب اصولی طور پر حکیم الامت نے دیا ہے۔(ایڈیٹر) سوالات ۱۔انسان کا طرز زندگی دو باتوں پر منحصر ہے۔(۱لف)۔آبا و اجداد کا اثر۔(ب)۔ملک و قوم کا اثر۔یہ دو امور انسان کے اختیار سے باہر ہیں۔پھر اسے کیوں نیکی پر انعام اور بدی پر سزا ہو۔۲۔انسان محدود ہے۔پھر غیر محدود زمانہ اس کے واسطے کیوں منسوب کیا جاتا ہے۔۳۔اگر انسان کو زندگی پھر دی جاوے گی تو حیوانات کو کیوں نہ دی جاوے گی۔خصوصًا جب کہ وحشی انسان اور بندر میں بہت تھوڑا فرق باقی رہ جاتا ہے۔۴۔انسان کس شکل میں قیامت کے دن اٹھے گا۔اگر سب کی ایک ہی شکل ہوئی تو نیکی کی خواہش جاتی رہے گی۔۵۔انسانوں کے سے صفات خدا کی طرف کیوں منسوب کئے جاتے ہیں۔یہ ایک گستاخی ہے۔۶۔بچے کیوں مر جاتے ہیں۔یہ دانائی کی بات نہیں کہ بچے مارے جائیں۔