ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 1 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 1

بِسْـمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْــــمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ ارشاداتِ نور (قبل از خلافت) بسم اللّٰہ الرَّحمٰن الرَّحِیم الحمد للّٰہ ربّ العالمین والصلٰوۃ والسلام علٰی رسولہ محمّد الامین خاتم النبییّن اہل اسلام کی فریاد مشائخ وبزرگان و عارفان و زاہدان ملت الاسلام بعد السلام علیکم آپ صاحبوں کی خدمت میں محض ہمدردی اسلام کے لئے یہ عریضہ بھیجا جاتا ہے اُمید کہ ان راست راست باتوں کے بیان کرنے میں اگر کچھ تلخی ہو تو آپ صاحبان ہمیں معاف رکھیں گے کیونکہ اس وقت ہم اپنے پیارے دین کے ایک عظیم الشان حادثہ کی وجہ سے سوختہ جان ہیں اور سوختہ جانوں سے رعایت آداب کی جیسا کہ چاہئے نہیں ہوا کرتی۔موسیا آداب دانان دیگر اند سوختہ جان در دانان دیگر اند صاحبو! وہ حادثہ یہ ہے کہ ہم دیکھتے ہیں کہ دین اسلام پر سو برس سے برابر ایک ایسا تیز اَرّہ چل رہا ہے کہ ہر ایک طرف اس باغ کی شاخوں کو کاٹتا چلا جاتا ہے اگر کروڑہا نہیں تو لاکھوں تو ضرور ہیں جو دین سے دست بردار ہو چکے ہیں کسی نے صاف طور پر اصطباغ پا لیا اور کوئی مسلمانوں کے گرو ہوں میں رہ کر کفر کے کلمات بول رہا ہے۔حال کے فلسفہ اور طبعی نے اسلامی عقائد پر جس سے موجودہ خیالات کا مجموعہ مراد ہے وہ کام کیا ہے جو خشک لکڑیوں پر آگ