ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 198
پھر ایک نوٹ بک پاس ہو جو بات سمجھ میں نہ آوے اس کو اس میں درج کرتا جاوے ، پھر جب اس طرح ایک دور قرآن کا ختم کرے تو پھر بیوی کو بلائے کہ آؤ اب دو شخصو ں پر قرآن نازل ہو رہا ہے۔پھر اس میں بھی ایک نوٹ بک رکھے۔پھر تیسری دفعہ خاص خاص دوستوں، احباب اور خادموں کو اور بچوں کو بلاکر سناوے کہ اب ان سب پر قرآن نازل ہو رہا ہے۔پھر چوتھی دفعہ عوام مسلمانوں کو سنا وے اور پانچویں دفعہ غیر مذاہب کو سناوے۔اس طرح پر خدا تعالیٰ رفتہ رفتہ کل مشکلات کو حل کر دے گا۔مجھے ایک دفعہ الہام ہوا کہ قرآن کے متعلق کوئی مخالف تم پر اگر کسی قسم کا اعتراض کرے گا تو ہم تمہیں فوراًحل بتا دیویں گے۔پھر میں نے توان متذکرہ بالا طریق سے قرآن سیکھاہے۔۳۔مسیح کی پیدائش کے متعلق سوال و جواب بچہ بننے کے مختلف مراحل لڑکے چار قسم کے ہوتے ہیں۔اوّل وہ جو بالکل باپ کے خط و خال اور عادات و اطوار بلکہ امراض بھی لے کر آتے ہیں۔دوئم وہ جو باپ سے نرالے اور ماں اور اس کے رشتہ داروں کے رنگ پر ہوتے ہیں۔سوئم وہ جو نہ ماں اور نہ باپ اور نہ ان کے رشتہ داروں کے طرز پر ہوتے بلکہ بالکل نرالے ہوتے ہیں۔چہارم وہ جو طرز انسانیت سے باہر ہوتے ہیں بلکہ صرف چار پایوں کی طرح پر ہوتے ہیں۔اس میں سر یہ ہے کہ جس وقت نطفہ رحم میں جا تا ہے۔تو ہزار ہا عورتیں ایسی ہوتی ہیں کہ اس کُل پانی کو باہر نکال دیتی ہیں۔انسان گن نہیں سکتا کہ کتنی دفعہ جماع کیا اور صرف ایک بچہ پیدا ہوا۔پھر جن کی اولاد ہوتی ہے ان کی کثرت سے تو منی خارج ہو جاتی ہے اور ایک تھوڑا سا خاص حصہ اندر رہ جاتا ہے باقی سب باہرچلا آتا ہے اور چھٹانک بھر میں سے صرف ایک کیڑی کے برابراندر رہتا ہے اس میں بھی سینکڑوں جانور ہوتے مگر وہ بھی سب ضائع ہو جاتے۔مثلاًدیکھو آم کے پھول۔پہلے ان کو آندھیاں ضائع کرتیں۔پھر کیری کو کچھ تو جانور کھاتے