ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 176 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 176

اور نہ مسیح صاحب شریعت کیونکہ ان کو تمدنی اور سیاسی زندگی کے لئے خود قوانین وضع کرنے پڑتے ہیں۔(۵) سورہ احقاف آخری رکوع میں ہے کہ  (الاحقاف: ۳۰) نے اپنی قوم سے جا کر کہا(الاحقاف:۳۱) کہ ہم ایک کتاب سن آئے ہیں جو موسیٰ کے بعد نازل ہوئی۔پس اگر درمیانی زمانہ میں انجیل شریعت اور مسیح صاحب شریعت ہوتے تو وہ کہتا کہ جو عیسٰی علیہ السلام کے بعد نازل ہوئی۔(۶) آل عمران رکوع۵ میں مسیح کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ (اٰل عمران: ۴۹) جس سے ظاہر ہے کہ کتاب توریت کی تعلیم مسیح علیہ السلام کودی گئی تھی اور انجیل صرف حکمت اور دانائی کی باتیں تھیں نہ کہ شریعت۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اس سے ثابت ہے کہ مسیح سے کہیں بڑھ چڑھ کرہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی سابقہ کتاب کی تعلیم نہیں دی گئی۔خدا تعالیٰ نے خود آپ کو بلاواسطہ تعلیم اور شریعت دی۔افسوس ان مولویوں پر جو کہ حضرت مسیح کا درجہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ چڑھ کر مانتے ہیں اور پھر اپنے آپ کو مسلمان سمجھتے ہیں۔نشوں کو چھوڑنے کی ترکیب حضرت حکیم نورالدین صاحب فرماتے ہیں کہ افیون کی عادت ترک کرنے میں صرف تین دن تک مریض کو سخت تکلیف ہوتی ہے اور لوگوںکو اس کی حالت سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ اس کی زندگی محال ہے مگر اصل بات یہ ہے کہ ترک افیون سے انسان مرتا نہیں ہے اکثر لوگوں نے اس عادت کو میرے زیر علاج رہ کر ترک کیا۔میں نے ان ۳ دن میں ان کو بیش جدوار ایسٹن سائرپ اور اسافیٹڈا(ایک ہینگ کا مرکب) کا کثرت سے ان کو استعمال کرایا خدا کے فضل سے چوتھے دن مریض بالکل شفایاب ہو گیا۔(البدرجلد۳ نمبر۵ مورخہ یکم فروری ۱۹۰۴ء صفحہ ۹،۱۰) مکتوبات حضرت حکیم الامت