ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 169
بنام حافظ احمد یار صاحب احمد اندر جان احمد شد پدید اسم من گردید آں اسم وحید السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔(الصّفّ : ۷) سے مراد ہمارے سیدومولی ہادی کامل خاتم النبیین رسول رب العالمین محمد مصطفی احمدمجتبیٰ ﷺ ہیں اور یہی امر سچ ہے۔حکیم فضل الدین صاحب نے اگر اس کے خلاف کہا ہے تو غلط اور بالکل غلط کہا ہے۔ہاں اگر ایک احمد علیہ الصلوٰۃ والسلام کا خادم اپنی خدمت کے لحاظ سے اورغلامی کی راہ سے فرماوے کہ میں بلحاظ کامل محبت اور سچی خدمت کے وہی احمد ہوں بلکہ اس کا مولیٰ۔اور خالق جل شانہ ارشاد فرماوے کہ توتو احمد ہے تویہ امر دیگر ہے۔اسی کارڈ کے اوپر جو شعر لکھا ہے اس پر غور کرو حضرت مرزا جی کا فرمایا ہوا ہے۔نوٹ: حافظ صاحب کے اس سوال کے جواب میں کہ اس آیت میں احمد سے مراد جناب رسول اکرم ﷺ یا اس سے صرف جناب امام صادق مہدی زمان علیہ الصلوٰۃ والسلام مراد ہیںیہ جواب حضرت حکیم الامت سَلَّمَہٗ رَبُّہٗ کی جانب سے دیا گیا تھا۔عاجز اللہ داد۔کلرک شاہ پور ……………… برادرم حَفِظَکَ اللّٰہُ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔قبلہ کی طرف پاؤں پھیلا کر سونا تعظیم کے خلاف ہے اور قرآن شریف میں وارد ہے (الحج :۳۳) اور بیت اللہ سے بڑھ کر کونسی چیز ہو گی جو شعائر اللہ میں داخل ہو۔پس خوردہ عورت اجنبیہ کا مرد اجنبی کو اور مرد اجنبی کا عورت اجنبیہ کو کھانا جائز ہے۔اس میں جب تک کوئی دلیل نہیں ہے تو اباحت اصلیہ اس کے جواز کی دلیل ہے۔الحمد شریف بدستور سابق غورسے بہت پڑھا کرو۔ان شاء اللہ تعالیٰ بہت فائدہ ہو گا اور جو