ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 152
ہے۔کیا ہم کسی سے روپیہ لیتے ہیں؟ نہیں۔مرزا جی کے مریدوں میں منشی الٰہ داد وہاں موجود ہے اور حکیم فضل دین بھیرہ میں… کسی سے پوچھو۔کیا میں یہاں مرزا جی کے مریدوں سے کچھ لیتا ہوں؟نہیں نہیں نہیں اور ہر گز نہیں۔کیا محمد یوسف٭ تمہاری طرح خوبصورت ہے۔اس کے، ہاں محمدیوسف کے سر پر ہاتھ رکھ کر یہ دعا پڑھ دینا۔اَللّٰھُمَّ عَلِّمْہُ الْکِتَابَ وَ فَقِّھْہُ فِی الدِّیْنِ سات بار۔(ترجمہ) (اے اللہ اس کو قرآن سکھا دے اور دین کا سمجھ دا ربنادے۔) منشی الٰہ داد کو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ پہنچا دینا۔نور الدین ازقادیان ۲؍مارچ ۱۸۹۸ء (البدر جلد۲نمبر ۳۳ مورخہ ۴؍ستمبر ۱۹۰۳ء صفحہ ۳۶۱۔الحکم جلد ۶ نمبر۱۳،مورخہ۱۰؍ اپریل ۱۹۰۲ء صفحہ۱۴،۱۵) ایمان باللہ کے شیریں ثمرات ہر انسان چاہتا ہے کہ اس کے واسطے کوئی شغل ہو اس کو فائدہ پہنچے اور راحت حاصل ہو۔اللہ تعالیٰ نے ان چیزوں کے حصول کے لئے ایک گر بتایا ہے (آل عمران : ۱۱۱) ایمان باللہ ہو ایسا مومن کبھی بیکار نہیں ہو سکتا کھانے میں، پینے میں، چلنے میں،پھرنے میں، معاشرت کرنے میں، دوستی دشمنی کرنے میں غرض ہر امر میں اللہ تعالیٰ کی رضا کے نیچے کام کرے گا اور یا شفقت علٰی خلق اللّٰہ میں لگا رہے گا یا تعظیم لامر اللہ میں مصروف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرنے کی فکر اور کوشش کرتا رہے گا۔اس کے نتائج حقیقی راحت اور سچی کامیابی ہیں۔غضب الٰہی کا نقصان اور اعمال صالحہ کے فوائد (إِبراہیم : ۱۱) پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا غضب انسان کو اس کی اجل مسمی سے پہلے ہلاک کر دیتا ہے یعنی قبل از وقت موت آجاتی ہے لیکن اعمال صالحہ سے بلائیں اور وبائیں ٹل جاتی ہیں۔٭حکیم صاحب کے لڑکے کا نام ہے جو ان ایام میں پیدا ہوا تھا۔