ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 146 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 146

امر حق نکلوانے کا طریق فریق مخالف کے منہ سے امر حق نکلوانے کا یہ طریق یاد رکھو کہ اس کے دعوے کو بار بار اس کی زبان سے دہرائو آخر کبھی اس کے منہ سے امر حق نکل آئے گا۔دلائل کی تین اقسام دلائل کے اقسام تین قسم ہیں استقرا، مثال ، برہان۔قرآن شریف اگرچہ ان اقسام دلائل سے کام لیتا ہے لیکن زیادہ تر قرآن کریم استدلال بالادنیٰ سے کام لیتا ہے جو سب سے بڑھ کر اور روشن طریق دلائل کا ہے مثلاً شرک کے ردّ میں فرماتا ہے(الأَعراف : ۱۴۱)۔اب صاف ظاہر ہے کہ خادم تو مخدوم بھی نہیں ہو سکتا معبود کس طرح ہو سکتا ہے۔کسی کو تحقیر کی نظر سے نہ دیکھو کسی کی حالت بد کو دیکھ کر اس کو تحقیر کی نظر سے نہ دیکھو بلکہ دعا کرو کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا إبْتَلَاکَ بِہٖ وَ فَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلًا (شعب الایمان بیھقی الثالث و الثلا ثون من شعب الإیمان و ہو باب فی تعدید نعم اللّٰہ عز و جل) ورنہ یاد رکھو کہ انسان نہیں مرتا جب تک اس مصیبت میں خود مبتلا نہ ہو لے۔علاج اور تعلیم کی دو اقسام علاج اور تعلیم دو قسم کی ہوتی ہے ایک تو ایجاد ہوتی ہے اس کے مجرب ہونے پر کوئی قطعی دلیل نہیں ہوتی کبھی مفید اور اکثر مضر ثابت ہوتی ہے لیکن جو مجرب ہو وہ یقینا مفید ہوتی ہے۔اسی طرح پر بعض لوگوں نے خود ساختہ تعلیمات مقرر کر لی ہیں اور وہ مضر ہیں۔سچی تعلیم وہی ہے جو مجرب اور آزمودہ ہو اور اسے قرآن شریف نے پیش کیا ہے۔رضائے الٰہی کے حصول کانسخہ رضائے الٰہی حاصل کرنے کا ایک نسخہ میں بتاتا ہوں اوّل۔زبان عرب سے آگاہی پیدا کرو تاکہ قرآن شریف کی سمجھ حاصل ہو پھر قرآن شریف کے احکام کے سمجھنے کے واسطے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے آگاہی حاصل کرنا۔بعد ازاں کسی مزکّی کے پاس رہنا (التوبۃ : ۱۱۹) پر عمل کرنا۔