ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 134
طاقتور اور بڑے آدمی بن جاتے ہیں اور متکبر کافر تباہ ہو جاتے ہیں جس سے اللہ تعالیٰ کی قدرت کا ہاتھ نظر آتا ہے۔پیری مریدی کے تعلق کا نتیجہ پیری اور مریدی کے تعلق کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ شنید بدید مبدل گردد وسمعی کشفی گردد۔کشفی امور اور شنیدہ باتیں دید میں آجاتی ہیں (یہ ایک لطیف نکتہ ہے ناظرین اس پر غور کریں۔ایڈیٹر) شفاعت کا مدار شفاعت کا مدار ایمان پر ہے اسی وقت سے اس کے واسطے شفاعت شروع ہو جاتی ہے اور رسول تو جب سے رسالت لے کر آتا ہے اس وقت سے ہی شفاعت کی اجازت ہو جاتی ہے جو ان کی دعاؤں کا رنگ اختیار کرتی ہے۔یہ سچ ہے کہ وہ شفاعت اسی وقت کرتے ہیں جب ان کو اذن ہوتا ہے۔اذن کے بغیر ان کی روح میں شفاعت کا جوش ہی نہیں پیدا ہوتا۔نیکی کسی حال میں ضائع نہیں ہوتی نیکی کر دریا میں ڈال۔اس کے معنی یہ ہیں کہ نیکی کسی حال میں ضائع نہیں ہوتی۔پس مت خیال کرو کہ فلاں نیک کام اگر ہم کریں گے تو وہ اکارت جائے گا یا اس کا کوئی نتیجہ ظاہر نہ ہوگا۔بے جا بحثوں سے اجتناب کرو میں ان لوگوں کو جومیرے درس قرآن میں آتے ہیں نصیحت کرتا ہوں کہ وہ مسائل سوچنے چاہئیں جن سے دینی یا کم از کم دنیوی فائدہ ہی متصور ہو۔بے جا بحثوں سے اجتناب کرو۔اللہ تعالیٰ اس کو پسند نہیں کرتا۔اخلاقی طاقتیں اور روحانی قوتیں جو حقائق اور معارف کے لینے والی خدا تعالیٰ نے رکھی ہیں وہ کمزور ہو جاتی ہیں۔مخالف الرائے مسلمانوں کی بدقسمتی ہمارے مخالف الرائے مسلمانوں کی کیسی بد قسمتی ہے کہ اپنی قوم کو یہودیوں کا وارث تو مان لیتے ہیں مگر کہتے ہیں کہ مسیح، صدیق، شہید، ان میں سے نہیں ہو سکتے وہ مانتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کی حدیث کے موافق ہماری قوم