ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 132 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 132

جبروت کا اظہار کیا ہے تاکہ اس سے ایمان بڑھے اور پھر انعامات جتاتا ہے تاکہ ان کے مطالعہ سے محبت ترقی کرے۔خلاصہ یہ ہے کہ علم کامل اور قدرتِ کاملہ کے مطالعہ سے ایمان اور انعامات و احسانات کے مطالعہ سے الٰہی محبت ترقی کرتی ہے۔پرانی باتوں پر بلا ثبوت رائے زنی مت کرو پرانی باتوں پر سوائے کافی ثبوت کے اپنی رائے زنی نہ کرو کیونکہ اس کے متعلق سوال ہوگا۔اور جب اللہ تعالیٰ کے فرمان سے کوئی بات قاطع دلائل کے ساتھ ثابت ہو جاوے تو اس کے سامنے سر جھکا دینا چاہیے۔رخصت اور اس کی اغراض نوٹ۔یہ مختصر نصائح حضرت حکیم الامت نے مدرسہ تعلیم الاسلام کے طلبہ کو سالانہ موسمی تعطیلات کی تقریب پر کی تھیں ہم نے اس مضمون کے اشارات رکھے ہوئے ہیں انشاء اللہ تعالیٰ اگر خدا نے توفیق دی تو رخصت پر ایک مضمون لکھنے کا ارادہ ہے۔(ایڈیٹر) رخصت قانون قدرت میں لازمی ہے مثلاً دن کے بعد رات ہی آجاتی ہے جو آرام کرنے کا وقت ہے۔رخصت میں استاد لڑکوں کو کام دے کر تمیز کر لیتا ہے کہ کون بڑا محنتی اور شوقین ہے اور کون بے شوق۔رخصت میں طالب علم کو خود اپنے آپ کے امتحان کا موقع ملتا ہے کہ جب اس پر کوئی نگران نہیں اس وقت وہ اپنے نفس پر حکومت کر سکتا ہے یا نہیں۔یہ ایک عام قاعدہ ہے کہ جس چیز سے تعلق رہے اس سے پیار اور جس سے بے تعلقی ہو اس سے کوئی دلچسپی نہیں رہتی اسی طرح جب طالب علم والدین سے مدت تک الگ رہتا ہے تو ان کے تعلق میں فتور آنے لگتا ہے۔رخصتوں میں ان تعلقات کے زیادہ تازہ کرنے کا موقع ملتا ہے اور پھر ایک نیا تعلق شروع ہوتا ہے اور والدین کو معلوم ہو جاتا ہے کہ سکول کا اثر ان کے بچوں پر کیا ہوا؟ مدرسہ کی پابندیوں کی وجہ سے تم انسانوں کی نماز پڑھتے ہو یا محض خدا کی یہ پتہ بھی ان