ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 121 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 121

معلوم ہوا کہ ان کی ظاہر ی شکل ذوی العقول کی طرح تھی۔وَاِلَّا اللہ تعالیٰ کُوْنُوا قِرَدَۃً خَاسِئَۃً فرماتا۔سوم۔اللہ فرماتا ہے (البقرۃ: ۶۷) کیا معنے یہود عبرت کا باعث ہوئے اور ان کا قردہ ہونا باعث نکالموجودہ لوگوں اور ما بعد والوں کے واسطے ہو سکتا ہے اور ظاہر ہے کہ اگر ان کی صورت ظاہریہ مسخ ہوئی تھی تواس امر میں مخالف لوگ انکا ر کرتے ہیںان کے واسطے نکالکیسے ہو سکتا ہے؟ البتہ یہود کاذلیل ہونا بڑی عبرت کی بات ہے۔چہارم۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے  (المائدۃ : ۶۱)۔اب آپ مجاز وغیرہ تو لیں نہیں توثابت ہوتا ہے کہ   (الاعراف: ۱۶۷) سب کے سب بندر بن گئے۔کیونکہ مِنْھُمْ کے مرجع کو کُوْنُوْا فرمایا گیا ہے۔جب سب بندر بن گئے تو وہ خنزیر کس طرح بن گئے۔اورپھر بندر اورخنزیر بن کر عَبَدَالطَّاغُوْت کیوں کر ہوئے؟ کیا بندر اورخنزیر بھی بت پرستی کیا کرتے ہیں؟ اس پر آپ خوب غور کرو۔پنجم۔عرب لوگ ذلیل انسان کو قردہ کہتے ہیں غور کرو۔حماسہ کے اس شعر پر ؎ اَتَخْطِرُ لِلْاَشْرَافِ یَا قِرْدَ حِذْیَمٍ وَہَلْ یَسْتَعِدُّ الْقِرْدُ لِلْخَطَرَانِ أَبٰی قِصَرُ الْاَذْنَابِ اَنْ تَخْطِرُوْا بِھَا وَلُؤْمُ بَنِیْ قِرْدٍ بِکُلِّ مَکَانٍ (شرح دیوان الحماسۃ للتبریزی) ششم۔ (البقرۃ : ۶۶) سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ امر یہود میں اور مخاطبان رسول رؤف رحیم صلی اللہ علیہ وسلم میں مشہور ومعروف تھا۔پھر اگر فی الواقع بندر نہ ہوئے اور صرف ان کی ظاہری صورت ہی بدلی تھی تو ہم کو ان یہود سے ثابت کر ادیجیے۔میں اول المسلمین ہوں۔انشاء اللہ میں اپنی رائے کو ترک کر دوں