ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 110 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 110

امام کے لئے تین شرائط امام کے لئے تین شرطیں ہیں۔اول۔احکام الٰہی مخلوق کو پہنچاتا ہے۔۲۔مستقل مزاج ہوتا ہے کوئی امر اس کی دعوت اور تبلیغ کی راہ میں روک نہیں ہوسکتا۔۳۔خود اس کو احکام الٰہی پر پورا یقین ہوتا ہے۔حصول رزق کے گُر اول۔جناب الٰہی میں دعا مانگنا۔دوم۔ان قوانین پر کاربند ہونا جو رزق کے متعلق خداوند تعالیٰ نے قرآن شریف میں بیان فرمائے ہیں۔سوم۔خدا تعالیٰ کے عطیات و انعامات کا شکر کرنا۔چہارم۔متقی بننا۔پکا مسلمان ہونے کے لئے ضروری کام مسلمان کو پکا مسلمان ہونے کے واسطے کم از کم دو کام ضرور کرنے چاہییں۔اوّل کم از کم پانچ یا زیادہ سے زیادہ دس آیتیں ہر روز فکر سے پڑھنی چاہییں اور نماز سنوار سنوار کر پڑھنی۔عبادات کی تین اقسام التحیات زبانی عبادتیں۔الصلوات بدنی عبادتیں۔الطیبات۔مالی عبادتیں۔(الحکم جلد۷ نمبر۱۴ مورخہ ۱۷؍ اپریل ۱۹۰۳ء صفحہ۱۲) توضیح بغرض تصحیح الحکم کی کسی گذشتہ اشاعت میں حضرت حکیم الامت کے ارشادات کے عنوان کے تحت میں آپ کا یہ ارشاد قرآن کریم کی بعض مشکل آیات کے حل کے متعلق شائع ہوا ہے کہ حضرت حجۃ اللہ مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے حضرت حکیم الامت کے ایک استفسار پر قرآن شریف کی بعض آیات مشکلہ کے حل کے لئے فرمایا کہ اگر اس آیت کو لکھ کر مٹھی میں رکھ کر سو جاوے تو اللہ تعالیٰ اسے حل کر دیتا ہے۔اس پر بعض احباب کو تعجب ہوا اور انہوں نے حضرت حکیم الامت سے سوال کیا ہے کہ پھر کیا قرآن کریم کے سمجھنے اور حل کرنے کے لئے تقویٰ کی ضرورت نہیں   (الواقعۃ : ۸۰) صحیح نہیں وغیرہ وغیرہ۔یہ شبہ ہے جو اس تحریر سے فاش ہوا