ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 109 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 109

٭ زبرالاولین کی ساری صداقتیں قرآن مجید میں موجود ہیں۔ان میں ان صداقتوں کے دلائل نہیں مگر قرآن شریف ان کو مدلل بیان کرتا ہے اور اسرار شریعت سے آگاہی بخشتا ہے۔٭ جھوٹا آدمی قرآن شریف سے استدلال نہیں کرتا بلکہ وہ تو اس کے سننے سے بھی عاری ہوتے ہیں (الشعراء : ۲۱۳) ان کے لئے ہی ہے۔پھر ان کا اس پر عملدرآمد کیونکر ہو اور قرآن ان کے لئے راحت جان نہیں ہو سکتا۔قرآن ایسی چیز ہے کہ اس سے ہم تمام دنیا کے صادق اور کاذب میں فرق کر سکتے ہیں۔سعادت یا شقاوت ذاتی معلوم کرنے کا طریق قرآن شریف کو پڑھو اور آیات اللہ میں غور کرو کہ کیا تم کو قرآن شریف سے لذت آتی ہے یا کسی اور کے کلام سے پھر تمہیں پتہ لگ جائے گا کہ تم کون ہو؟ قرآن شریف سعید اور شقی دو ہی قسم کے آدمیوں کا ذکر کرتا ہے اس طریق پر تم اپنی سعادت اور نجات یا شقاوت اور سزا کا پتہ لگا سکتے ہو۔ایمان اور کفر ایمان تمام خوبیوں کا جامع ہے اور کفر تمام بدیوں کا۔اصل قرآن شریف کا مطلب یہ ہے کہ اس پر ایمان لایا جائے اور اس کو سمجھا جائے اور اوروں کو سمجھایا جائے۔مامور من اللہ کے وقت واقع ہونے والی تین چیزیں جب مامور من اللہ دنیا میں آتے ہیں تو تین چیزیں ان کے زمانہ میں واقع ہوتی ہیں۔ا۔دنیا میں قحط پڑتے ہیں۔۲۔لڑائیاں ہوتی ہیں۔۳۔وبائیں آتی ہیں۔احسان الٰہی یاد کرنے کے فوائد اللہ تعالیٰ کے احسان یاد کرنے سے بغض، حسد ، کینہ وغیرہ بیماریاں رفع ہو جاتی ہیں۔فساد کے معنے فساد کے معنے یہ ہیں کہ اللہ کی سی اطاعت اور محبت کسی اور سے کی جاوے اور شفقت علیٰ خلق اللہ نہ ہو یہی امور فساد کی اصل ہیں۔