ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 104 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 104

کوئی وقت نہیں رہتا جس میں انسان اپنے گھاٹے کو پورا کر سکے اس لئے ہر ایک مرسل من اللہ کے زمانہ اور صحت عقل کے وقت کو لوگ غنیمت جان کر یہ کام کرلیں۔اوّل۔سچے اور صحیح علوم کو حاصل کریں۔مثلاً اللہ تعالیٰ کی ہستی، یکتائی ،بے ہمتائی۔غرض وحدہٗ لاشریک ذات کو مانیں۔اللہ تعالیٰ کے اسماء میں، اس کی تعظیمات میں کسی دوسرے کو شریک نہ کریں۔ملائکہ کی پاک تحریکات کو مان لیں۔ا للہ تعالیٰ کی کتابوں اور رسولوں اور جزا سزا اور قیامت اور دیگر سچے علوم پر یقین کریں۔دوم۔ان سچے صحیح واقعی علوم کے مطابق سنوار کے کام کریں اور کرتے رہیں۔کوئی کام اس کا نہ ہو جو سنوار اور اصلاح کے خلاف ہو۔سوم۔دوسروں کو آخری دم تک بتاکید حق بتاتے رہیں اور ہر دم کو نفس واپسیں یقین کرکے بطور وصیت حق پہنچا دیں۔چہارم۔ان سچائیوں صداقتوں پر عمل درآمد کرانے میں کوشش کریں کہ وہ دوسرے لوگ بھی بدیوں سے بچنے اور نیکیوں پر مضبوط رہنے میں استقلال کریں۔( الحکم جلد ۶ نمبر۳۴،مورخہ۲۴؍ اکتوبر ۱۹۰۲، صفحہ۴) طاعون کے خوفناک نتائج فرمایا۔طاعون کے خوفناک نتائج یہی ہیں کہ آخر کو جنگل بنا دیتی ہے۔اس پر جناب مولوی نور الدین صاحب نے عرض کیا کہ حضور میں نے پڑھا ہے یہ جو نئی آبادی بارمیں ہوئی ہے اس میں پرانی آبادیوں کے نشانات ملے ہیں اور یہ لکھا ہے کہ یہ قطعات آباد تھے اور طاعون سے ہلاک ہوئے تھے۔(الحکم جلد ۶ نمبر۴۰،مورخہ۱۰؍نومبر ۱۹۰۲ء صفحہ۲) ایشیائی دماغ اورتثلیث حکیم نورالدین صاحب نے اپنے مطب میں ایک دفعہ ذکر سنایا کہ ایک دفعہ آپ علیگڑھ میں تھے اور ایک وہاں کے کالجیئر سے آپ کاتعارف تھا۔حکیم صاحب نے ان سے کہا کہ آپ کے کالج میں بڑے بڑے مشہور عیسائی فلاسفرہیں کیا آپ ان سے