انسان کامل — Page 1
بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكرنيم محَمدُهُ ع دنیا کیلئے کامل نمونہ انسان نمونہ کا محتاج ہے انسان بالطبع نمونہ کا محتاج ہے اور بغیر نمونہ کے کوئی کام بھی انسان نہیں کر سکتا۔اس کی ہوئی نمونہ چاہتی ہے اس کا لباس نمونہ چاہتا ہے۔اس کی طرز و بود باش نمونہ کی مقتضی ہے۔غرض انسان اپنی ہر حرکت و سکون میں کسی کو نمونہ بنانے کے بغیر کبھی کچھ نہیں کر سکتا۔اور میں طرح ہر فرد ایک نمونہ کا محتاج ہے اسی طرح جب تک دنیا کی قومیں آپس میں ملی نہ تھیں تو ہر قوم کو اپنے لئے ایک نمونہ کی ضرورت تھی۔اور آج جب کہ مغربی ایجادات کی وجہ سے ساری دنیا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر ایک برادری کے حکم میں ہو گئی ہے تو ساری دنیا ایک نمونہ اور اسوہ کی شدید ترین محتاج ہے اور نمونہ وہی ہو سکتا ہے جو تمام امور میں کامل ہو۔ورنہ اگر وہ کسی بات میں ناقص ہو گا تو لوگ اس کے نقص پر چل کر بجائے کامل ہونے کے ناقص اور بجائے اچھا بنے کے بڑے بن جائیں گے۔اس لئے نہایت ضروری ہے کہ نمونہ اس کو بنایا جائے جو تمام اوصاف میں کامل اور تمام باتوں میں احسن اور تمام امور میں افضل ہو۔جس کی ہر بات اچھی ہو۔جس کا ہر فعل قابل تقلید ہو۔اور ایسا شخص وہی ہو سکتا ہے جس کی زندگی ہر طرح کے دانوں سے پاک اور ہر قسم کے دھبوں سے صاف ہو۔کیوں کہ اگر خود اس کی زندگی پاک وصاف نہ ہوئی تو لوگ کس طرح اس پر اعتماد کر سکیں گے۔غرض کامل نمونہ کے لئے دو امر ضروری ٹھہرے۔ایک یہ کہ اس کی زندگی معصیت کے داغ سے مبرا ہو۔دوم یہ کہ اس کی زندگی کمالات اور