انسان کامل

by Other Authors

Page 4 of 30

انسان کامل — Page 4

ادھیڑ ہونا ۲۹ بڑھاپا ۷۔نوکروں چاکروں ، لونڈی غلاموں والا ہونا ۳۸ - کنید والا ہونا ۲ قید ہونا اور شمن کے پنجے میں گرفتار ہونا ۳۹۔کسی کا مہمسایہ ہونا -r۔۳۱ - آزاد ہونا مظلوم ہونا ۴۰۔وطن سے بے وطن ہونا ۲۳ ظلم کرنے کا موقع پانا - زخمی ہونا ۴۱ - کسی یتیم یا بیوہ کا سر پرست ہونا ۴۲ متعدد شادیاں کرنا ۴۲۔ایک بیوی کرنا ۲۵۔قتل ہونا یا قتل ہونے لگنا ۳۶ - فوت ہونا کامل نمونہ پر تمام حالات کا ورود ضروری ہے ہم نے جہاں تک غور کیا ہے۔ایک انسان پر اس کی زندگی میں جس قدر بھی مختلف اور متضاد حالات آسکتے ہیں وہ کم و بیش چالیں ہیں۔اب یہ معلوم کرنے کے لئے کہ تمام دنیا کے لئے ان تمام حالات میں کون نمونہ ہو سکتا ہے۔نہایت ضروری ہے کہ ہم دیکھیں کہ دنیا کے پیش کردہ پیشواؤں میں سے کسی پر یہ حالات آئے ہیں۔یہ بعد میں دیکھا جائے گا کہ وہ ان حالات میں ہمارے لئے اچھا نمونہ بن بھی سکتا ہے یا نہیں۔پہلے صرف یہ دیکھنا ہے کہ آیا منہ ہی لیڈروں ، قوموں کے اماموں اور پیشواؤں پر یہ حالات کثیرہ مختلفہ وارد بھی ہوئے یا نہیں۔مثلاً اگر عیسائیوں کے مذہب کے بانی پر یہ حالات ہی نہیں آئے تو وہ ان حالات میں ہمارے لئے کس طرح نمونہ بن سکتا ہے ؟ یا مسلمانوں کا پیشوا ان حالات ہی میں سے نہیں گزرا تو مسلمان کسی نفسہ سے دنیا کو کہ سکتے ہیں کہ ہمارے نبی اور رسول کے جھنڈے کے نیچے آؤ۔وہ تمہارے لئے کامل نمونہ ہے۔اس لئے سب سے اول ہم صرف یہ دیکھیں گے کہ دنیا یہ کی قوموں اور مشہور ندیوں کے پیشواؤں پر یہ حالات سب کے سب آئے ہیں یا نہیں۔پھر جس پیشوا کے متعلق ثابت ہوگا کہ وہ ان تمام حالات میں سے نہیں گزرا اور بہت سے انسانی احوال اس پر وارد ہی نہیں ہوئے تو ہم اسے امتحان مقابلہ میں سے نکال دیں گے۔اور جس کے متعلق یہ ثابت ہوگا