انقلابِ حقیقی — Page 60
۔انقلاب حقیقی مذہبی تحریکات کے بڑے بڑے دور کون سے ہیں؟ اس تمہید کے بعد میں بتاتا ہوں کہ دنیوی تمدن اور تہذیب کے ادوار کے مقابل پر الہی تہذیب کے جو دور گزرے ہیں وہ کیا تھے سو یا درکھنا چاہئے کہ:۔دو بر آدم کا پیغام قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ موجودہ نسلِ انسانی کیلئے سب سے پہلا دور آدم کا تھا۔قرآن کریم میں حضرت آدم علیہ السلام کی نسبت آتا ہے:۔وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائِكَةِ إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً قَالُوا أَتَجْعَلُ فِيهَا مَن يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ (البقرة: ٣١) اس سے ظاہر ہے کہ آدم وہ پہلے نبی تھے جنہوں نے تمدن کی بنیاد ڈالی اور نظام کو قائم کیا مگر اس جگہ آدم سے مراد وہ آدم نہیں جن سے انسانی نسل چلی بلکہ وہ آدم مراد ہیں جن سے تمدن کا دور چلا۔یعنی اس سے پہلے انسان تمدن کے اُس مقام تک نہیں پہنچا تھا کہ شریعت کا حامل ہوتا بلکہ ابھی وہ متمدن بھی نہیں تھا اور نہ اس قابل تھا کہ انسان کہلاتا وہ زیادہ سے زیادہ ایک اعلیٰ حیوان کہلانے کا مستحق تھا۔میں اس بات کا قائل نہیں کہ بندر سے انسان بنا ہے اور میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس بات کو غلط ثابت کرسکتا ہوں۔انسانی پیدائش ارتقائے مستقل سے ہوئی مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ انسانی ترقی ارتقاء کے اصول کے مطابق ہوئی ہے۔اُس 60