انقلابِ حقیقی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 50 of 164

انقلابِ حقیقی — Page 50

۔انقلاب حقیقی انہوں نے کہا۔يَا رَسُولَ اللہ ! میں نے ایک دفعہ خواب دیکھا کہ چاند ٹوٹ کر میری گود میں آپڑا ہے۔میں اس خواب سے گھبرائی اور میں نے اپنے خاوند کو یہ خواب سنائی۔اُس نے میرے والد سے جو یہود کے بڑے علماء سے تھے اس کا ذکر کیا۔اُس نے جو نہی یہ خواب سنی طیش میں آ گیا اور زور سے میرے منہ پر تھپڑ مارا اور کہا کہ کیا تو عربوں کے بادشاہ سے شادی کرنا چاہتی ہے؟ چاند سے مراد تو خواب میں عربوں کا بادشاہ ہوتا ہے اور اُس کے گود میں گرنے سے مراد اُس سے نکاح ہے۔یہ تھیٹر اس زور سے رسید کیا گیا کہ اس کا نشان میرے گال پر پڑ گیا اور اب تک ہلکے سے نشان اس کے باقی ہیں۔غرض شق القمر کا نظارہ جس رنگ میں بھی دکھایا گیا تھا در حقیقت ایک پیشگوئی پر مشتمل تھا جو عربوں کے نظام حکومت کی تباہی کی خبر دے رہی تھی۔اس کی وضاحت قرآن کریم نے اس آیت میں کی ہے اور بتایا ہے کہ چاند پھٹ گیا ہے جس کے یہ معنی ہیں کہ عرب حکومت کا وقت آخر آ گیا اور اس کی جگہ جلد ہی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت جاری کر کے روحانی قیامت برپا کر دی جائے گی۔لَوْ لَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الْافُلَاک کے معنی لَوْ لَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الْأَفَلَاكَ، کا الہام جو ایک سے زیادہ نبیوں کو ہوا ہے اس کے بھی یہی معنی ہیں کہ تو اپنے زمانے کے نظام کے لئے بطورستون کے ہے۔اگر تو نہ ہوتا تو ہم اس عالم کو جس کا مدار تجھ پر ہے پیدا ہی نہ کرتے۔ورنہ یہ مراد نہیں کہ کئی انبیاء ایسے گذرے ہیں کہ اگر ان کا وجود نہ ہوتا تو اللہ تعالیٰ اس عالم کو پیدا ہی نہ کرتا۔ہر انقلاب روحانی اپنے زمانہ کے نبی کے درجہ کے مطابق ہوتا ہے اور اس کی روحانی قابلیتوں کا ظلل ہوتا ہے اور نبی گویا اس انقلاب کے لئے بمنزلہ والد کے ہوتا ہے اور جس طرح بغیر باپ کے اولا د نہیں 50