انقلابِ حقیقی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 58 of 164

انقلابِ حقیقی — Page 58

انقلاب حقیقی ہر نئے نبی کے زمانہ میں نئے آسمان و زمین کی تخلیق پر مسیح موعود کی شہادت حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی آئینہ کمالات اسلام کے صفحہ ۵۶۶ پر لکھتے ہیں:۔" وَالْقِيَ فِي قَلْبِيُّ أَنَّ اللَّهَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَخْلُقُ ادَمَ فَيَخْلُقُ السَّمَواتِ وَالْاَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ وَّ يَخْلُقُ كُلَّ مَا لَا بُدَّ مِنْهُ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِينَ ثُمَّ فِى اخِرِ الْيَوْمِ السَّادِسِ يَخْلُقُ ادَمَ وَكَذَلِكَ جَرَتْ عَادَتُهُ فِي الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ۔کہ خدا تعالیٰ نے میرے دل پر یہ بات نازل کی ہے کہ اللہ تعالیٰ جب بھی آدم کو پیدا کرنا چاہتا ہے تو آسمان اور زمین کو چھ دن میں پیدا کرتا ہے اور ہرضروری چیز کو آسمان وزمین میں بناتا ہے۔پھر چھٹے دن کے آخر میں آدم کو پیدا کرتا ہے اور یہی اللہ تعالیٰ کی سنت پہلے زمانوں میں تھی اور آخری زمانہ میں بھی وہ ایسا ہی کرے گا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر اولو العزم نبی کے زمانہ میں ایک نیا آسمان اور ایک نئی زمین پیدا کی جاتی ہے۔گویا روحانی طور پر دنیا بدل دی جاتی ہے اور پہلے نظام پر تباہی آکر ایک روحانی قیامت کے ذریعہ سے ایک نئی زندگی دنیا کو بخشی جاتی ہے۔حضرت مسیح موعود کا ایک کشف حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک کشف بھی ہے کہ میں نے دیکھا میں اللہ تعالیٰ آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۶۶،۵۶۵ 58