انقلابِ حقیقی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 159 of 164

انقلابِ حقیقی — Page 159

انقلاب حقیقی انہیں تباہ کر دے گا اور اپنے فرشتوں کو حکم دے گا کہ جاؤ اور ان کا تختہ الٹ کر حکومت کی باگ ڈوران کے ہاتھ میں دو جو میرے اسلام کو دنیا میں رائج کر رہے ہیں۔پس جو کچھ تم کر سکتے ہو کر و اور سمجھ لو کہ باقی حصہ کو خدا تعالیٰ خود سرانجام دے گا اور تم اللہ تعالیٰ کی ان طاقتوں کا مشاہدہ کرو گے جن طاقتوں کا محمد ﷺ نے مشاہدہ کیا۔لیکن یہ کام بڑا ہے اور ہم سخت کمزور اور ناتوان ہیں۔پس آؤ کہ ہم خدا سے ہی دعا کریں کہ اے خدا! تو ہم کو سچا بنا، تو ہمیں جھوٹ سے بچا، تو ہمیں بُزدلی سے بچا، تو ہمیں غفلت سے بچا، تو ہمیں نافرمانی سے بچا۔اے خدا! ہمیں اپنے فضل سے قرآن پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما اور ہمارے چھوٹوں کو اور ہمارے بڑوں کو ، ہمارے مردوں کو اور ہماری عورتوں کو، ہمارے بچوں کو اور ہمارے بوڑھوں کو ، سب کو یہ توفیق دے کہ وہ تیرے کامل متبع بنیں اور ان تمام لغزشوں اور گنا ہوں سے محفوظ رہیں جو انسان کا قدم صراط مستقیم سے منحرف کر دیتے ہیں۔اے ہمارے رب ! ہمارے دلوں میں اپنی محبت پیدا فرما۔اے ہمارے رب! اپنی تعلیم اپنی سیاست ، اپنے اقتصاد، اپنی معاشرت اور اپنے مذہب کی محبت ہمارے دلوں میں ڈال، ان کی عظمت ہمارے اندر پیدا کر۔یہاں تک کہ ہمارے دلوں میں اس تعلیم سے زیادہ اور کوئی پیاری تعلیم نہ ہو جو تو نے محمد ﷺ کے ذریعہ ہمیں دی۔اے خدا! جو تیری طرف منسوب ہو اور تیرا پیارا ہو وہ ہمارا پیارا ہو اور جو تجھ سے دُور ہواُس سے ہم دُور ہوں لیکن سب دنیا کی ہمدردی اور اصلاح کا خیال ہمارے دلوں پر غالب ہو اور ہم اس انقلاب عظیم کے پیدا کرنے میں کامیاب ہوں جو تو اپنے مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ سے قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کر چکا ہے۔امِينَ اللَّهُمَّ آمِينَ 159