انقلابِ حقیقی — Page 104
انقلاب حقیقی انسانی طاقت میں فرق پڑتا ہے اس حالت کے لحاظ سے مسئلہ بھی موجود ہوتا ہے۔خدا اور بندہ کا براہِ راست تعلق تیسرے پریسٹ ہڈ (PRIESTHOOD) کو اس میں مٹا دیا گیا ہے۔یعنی پادریوں اور پنڈتوں کا خدا اور بندہ کے درمیان عبادت الہی میں واسطہ ہونے کا خیال قرآن مجید نے بالکل اُڑا دیا ہے۔موسوی اور عیسوی عہد میں اس پر بڑا زور تھا مگر اب ہر مومن آگے کھڑا ہو کر نماز پڑھا سکتا ہے اور یہ ضرورت نہیں ہوتی کہ کسی خاص مولوی کو ہی بلا یا جائے۔یہ انقلاب بھی در حقیقت ایک عظیم الشان انقلاب تھا کیونکہ دنیا ہزار ہا سال سے اس قید میں جکڑی ہوئی تھی لیکن قرآن مجید نے اسے ایک آن میں تو ڑ کر رکھ دیا اور بتا دیا کہ عبادت میں کوئی شخص واسطہ نہیں ہوسکتا۔اسلام کی یہ تعلیم عیسائیوں کے لئے تو اتنی حیرت انگیز ہے کہ وہ کئی دفعہ یہ سوال کیا کرتے ہیں کہ جب آپ میں پادری نہیں ہوتا تو آپ عبادت کس طرح کرتے ہیں؟ مقام عبادت کو وسیع کر دیا گیا ہے چوتھے اسلام نے مقام عبادت کی قید کو اُڑا دیا ہے اور مقام عبادت صرف نظام کے لئے رہ گیا نہ کہ خود عبادت کیلئے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے پہلے ہندو مندر میں اور عیسائی گر جا میں عبادت کرتے مگر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم آئے تو آپ نے فرمایا جُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ مَسْجِدًا ل روئے زمین میرے لئے مسجد بنائی گئی ہے۔اس سے قبل جو انبیاء گزرے ہیں ان کی تعلیم میں اس امر پر خاص زور تھا کہ عبادت خاص بخارى كتاب الصلوة باب قول النبي عل الله جُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ مَسْجِدًا وَّطَهُورًا 104