انقلابِ حقیقی — Page 97
۔انقلاب حقیقی جامع جمیع کمالات رسل غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جامع جمیع کمالات رسل تھے۔آپ میں آدم کے کمالات بھی تھے آپ میں نوح کے کمالات بھی تھے آپ میں ابراہیم کے کمالات بھی تھے آپ میں موسیٰ کے کمالات بھی تھے اور آپ میں عیسی کے کمالات بھی تھے اور پھر ان سب کمالات کو جمع کرنے کے بعد آپ میں خالص محمدی ممالات بھی تھے۔گویا سب نبیوں کے کمالات جمع تھے اور پھر اس سے زائد آپ کے ذاتی کمالات بھی تھے۔پس جو دین آپ لائے وہ جامع جمیع ادیان ہوا اور اس کی موجودگی میں باقی مذاہب میں سے کسی مذہب کی پیروی کی ضرورت نہ رہی۔آیت الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ کے معنی اسی لئے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں مسلمانوں کو بشارت دی اور فرمایا۔اَلْيَوْمَ يَئِسَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِن دِينِكُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَون ط الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلامَ دِيناً كَفَّار مایوس ہو گئے ہیں کہ اب اس دین پر غالب آنا ناممکن ہے اور وہ اس کے مقابلہ میں کچھ نہیں لا سکتے۔پس یہ خیال اب نہیں ہوسکتا کہ کا فراپنے زور سے جیت جائیں۔ہاں یہ خیال ہر وقت ہے کہ تم اللہ تعالیٰ سے غافل ہو جاؤ اور اللہ تعالیٰ اپنی مددوا پس لے لے۔پس اس سے ڈرواور یہ اچھی طرح سمجھ لو کہ قرآن کی موجودگی میں تم پر کافر بھی فتح نہیں پاسکتا۔ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ تم قرآن چھوڑ دو اور گر جاؤ۔پس فلا تخشوْهُمْ وَاخْشَوْنِ، ان سے نہ ڈرو بلکہ المائدة: 97