انقلابِ حقیقی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 2 of 164

انقلابِ حقیقی — Page 2

۔انقلاب حقیقی سے بڑھ جاتا ہے۔پس میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے یہ ایجاد ہم لوگوں کیلئے ہی کی ہے جن کے گلوں پر ان تقریروں کا سب سے زیادہ اثر پڑتا ہے۔دوستوں کے تار پیشتر اس کے کہ میں اپنا آج کا مضمون شروع کروں بعض دوستوں کی تاروں کا مضمون پڑھ کر سنا دیتا ہوں جنہوں نے مجھ سے اور تمام دوستوں سے خواہش کی ہے کہ ان ایام کی دعاؤں میں انہیں شامل رکھا جائے (اس کے بعد حضور نے ہندوستان کے مختلف علاقوں اور بیرون ہند کے ان اصحاب کے نام سنائے جنہوں نے بذریعہ تار جلسہ میں شامل ہونے والے اصحاب کو السَّلامُ عَلَيْكُمْ کہا اور درخواست دعا کی تھی پھر فرمایا : - ) میاں عزیز احمد صاحب کے متعلق دوسوالات کے جواب میں اپنا مضمون شروع کرنے سے پہلے کچھ اور باتیں بھی کہنا چاہتا ہوں ایک تو یہ ہے کہ گل ایک دوست نے لیکچر کی حالت میں مجھے ایک رقعہ دیا۔چونکہ لیکچر دیتے وقت میں زیادہ تر کوشش یہی کرتا ہوں کہ رھتے نہ پڑھوں کیونکہ اس طرح لیکچر بالکل خراب ہو جاتا ہے اس لئے میں نے اُسے اُس وقت نہ پڑھا بلکہ بعد میں پڑھا۔اس میں میری اُس تقریر کے متعلق جو گل میں نے مصری صاحب کے متعلق کی ہے دوسوالات درج تھے۔کوئی محمد عبداللہ صاحب ہیں جنہوں نے وہ رقعہ لکھا۔بہر حال ایک بات انہوں نے یہ کھی ہے کہ آپ کی طرف سے اعلان تھا کہ اگر کسی شخص نے کوئی خلاف قانون حرکت کی اور شرارت اور فساد پیدا کیا تو میں اُسے جماعت سے خارج کر دوں گا مگر باوجود اس اعلان کے عزیز احمد جس کے ہاتھوں فخر الدین ملتانی قتل ہوا اب تک جماعت میں موجود ہے اور اسے جماعت له 2