علمی دنیا میں انقلاب عظیم

by Other Authors

Page 31 of 55

علمی دنیا میں انقلاب عظیم — Page 31

شریک ہوں اور ان کے مذہبی و دینی شعائر کا احترام جاتا ہو تو وہ ملک حضرت شاہ ( عبد العزیز ) صاحب کے نزدیک بلاشبہ دار الاسلام ہوگا۔اور از روئے شرع مسلمانوں کا فرض ہوگا کہ وہ اس ملک اپنا ملک سمجھ کر اس کیلئے ہر نوع کی خیر اندیشی کا معاملہ کریں“ ر نقش حیات جلد دوم صدا مطبوعہ الجمیعہ پر لیس دہلی) - مولانا سید ابو الاعلیٰ صاحب مودودی " ہندوستان میں اس وقت بلاشبہ دار الحرب تھا جب انگریزی حکومت یہاں اسلامی حکومت کو مٹانے کی کوشش کہ رہی تھی۔اس وقت مسلمانوں کا فرض تھا کہ یا تو وہ اسلامی سلطنت کی حفاظت میں جانیں لڑاتے یا اس میں ناکام ہونے کے بعد یہاں سے ہجرت کر جاتے۔لیکن جب وہ مغلوب ہو گئے انگریزی حکومت قائم ہو چکی اور مسلمانوں نے اپنے پرسنل لاء پر عمل کرنے کی آزادی کے ساتھ یہاں رہتا قبول کر لیا تو اب یہ ملک دار الحرب نہیں رہا۔“ سود" ص" ناشر مکتبہ جماعت اسلامی اچھرہ۔لاہور) " ہندوستان کا نظام زندگی بالکل کافرانہ اور ظالمانہ ہے لیکن وہ شرائط ابھی یہاں پورے نہیں ہیں جن کے