علمی دنیا میں انقلاب عظیم

by Other Authors

Page 29 of 55

علمی دنیا میں انقلاب عظیم — Page 29

۲۹ اخوت اسلامی اتحاد ملی ، مودت قومی کی مقدس ترین خصوصیات زندہ ہو جائیں وہاں اپنے بادشاہ کی اطاعت حکومت وقت کی جاں نثاری ، سلطنت ابد مدت برطانیہ کے ساتھ محبت کے وہ ضروری اوصاف بھی بدرجہ اتم موجود ہو جائیں جن کے ارشاد کے بغیر ہندوستان کا مسلمان اطاعت اولی الامر کے الہامی ارشاد کے معیار میں پورا اترنے کے باعث کامل مسلمان نہیں کہلا سکتا۔ناک " ر زمیندار ۱۹ نومبر ۱۹۱۱ء سحوالہ ظفر علی خان کی گرفتاری مل) ہندوستان دار السلام اور دار الاسلام ہے جہاں دھڑلے سے مسجدوں میں اذانیں دی جاتی ہیں جہاں پادریوں کے پہلو بہ پہلو اسلامی مناد اور واعظ تبلیغ دین مبین کا فرض انجام دے رہے ہیں۔جہاں پر لیں ایکٹ کے موجود ہونے پر لوگوں کو تحریر و تقریر کی آزادی حاصل ہے جس نے ایک عالم کو متحیر بنا رکھا ہے جہاں تمام وہ اقتصادی و تمدنی و سیاسی برکتیں جو کسی آزاد قوم کو حاصل ہونی چاہئیں۔اعتدال آمیز حریت کے ساتھ انہیں حاصل ہیں۔مسلمان ایسی جگہ ایک لمحہ کے لیے بھی ایسی حکومت سے بدظن ہونے کا خیال وہ