علمی دنیا میں انقلاب عظیم — Page 26
۲ - مولانا عبید الرحمن صاحب رحمانی در بھنگوی پروفیسر جامعه عربیه دار السلام عمر آباد : " ان فوٹو گراف کی تصویروں میں انسانی ہاتھوں کو کچھ دخل نہیں ہوتا بلکہ خود اللہ تعالیٰ ان کو اپنے آفتاب کی وشنی سے بناتا ہے اور انسان ایک حیلہ کے ذریعہ ن کو اپنے قبضہ میں کر لیتا ہے۔جیسا کہ ایک شخص تصویر آئینہ میں دیکھتا ہے ، پھر کیا وجہ ہے کہ ٹینہ میں تو تصویر دیکھتی مباح ہو اور اگر اسی تصویر کو کسی حکمت کے ذریعہ باقی رکھ لیا جائے تو حرام ہو۔“ ر اہلحدیث امرتسر ۲۳ اگست ۱۹۳۵ء) " - مولانا سید ابو الاعلی صاحب مودودی امیر جماعت اسلامی: میٹرک کے لیے تصویر کھنچوانے میں کوئی مضائقہ نہیں اس طرح میرے نزدیک پاسپورٹ ، تفتیش جرائم میں تحقیقات اور ضروریات جہاد اور ناگزیر تعلیمی اعتراض کیلئے بھی فن تصویر کا استعمال درست ہے۔“ در سائل و مسائل طبع اول ص ۱۹ تا شر جماعت اسلامی پاکستان) -۴- علامہ رحمت اللہ صاحب طارق ملتان نے اپنی کتاب تغییر منسوخ القرآن " صد میں قرآن حدیث اور تاریخ اسلام کی رو تصویر کے جوان پر مفصل دلائل دیئے ہیں۔6