انفاق فی سبیل اللہ

by Other Authors

Page 38 of 45

انفاق فی سبیل اللہ — Page 38

انفاق في سبيل الله مردوں کی مالی قربانیوں کا ذکر ہو رہا ہے۔حق یہ ہے کہ جماعت کی خواتین بھی اس مالی جہاد میں مردوں کے دوش بدوش بلکہ بعض صورتوں میں مردوں سے بھی آگے رہتی ہیں۔مسجدوں کی تعمیر کے موقع پر جس طرح مرد اپنی جیبیں خالی کرتے اور تنخواہوں کے لفافے بند کے بند چندے میں دے دیتے ہیں ، عورتیں بھی اپنے طلائی زیورات اسی والہانہ انداز میں چندہ میں پیش کرتی ہیں جیسے ان قیمتی زیورات کی کوڑی برابر بھی قیمت نہ ہو۔شادی کے زیورات کے ڈبے، بند کے بند، خلیفہ وقت کے قدموں میں رکھ دیتی ہیں ! میں چشم دید گواہ ہوں کہ مانچسٹر میں جب بیت الفتوح لندن کے سلسلہ میں تحریک کی گئی تو ایک نوجوان حاضرین میں سے اٹھ کر آیا۔اس کے ہاتھ میں ایک لفافہ تھا۔اس نے وہ لفافہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تھوڑی دیر پہلے مجھے گزشتہ ماہ کی تنخواہ ملی ہے۔میں نے ابھی اس لفافہ کو کھولا تک نہیں۔مسجد کے بارہ میں تحریک سن کر یہ لفافہ بند کا بند، پیش کرتا ہوں ! ☆☆☆ اسی مجلس میں ایک اور نو جوان کا نمونہ بھی ناقابل فراموش ہے جو دین کو دنیا پر مقدم کرنے کی ایک شاندار مثال ہے۔تحریک سن کروہ سٹیج پر آیا اور ایک لفافہ پیش کرتے ہوئے کہنے لگا کہ چند دنوں بعد میری شادی ہونے والی ہے میں نے ولیمہ کے لئے 500 پاؤنڈ بچا کر رکھے ہوئے ہیں۔خدا کا گھر بنانے کی تحریک سن کر دل میں خیال آیا ہے کہ ولیمہ کا انتظام تو خدا تعالیٰ کسی نہ کسی طرح کر دے گا۔خدمت دین کے اس واقعہ کو ہاتھ سے نہ جانے دوں۔38