انفاق فی سبیل اللہ

by Other Authors

Page 33 of 45

انفاق فی سبیل اللہ — Page 33

انفاق في سبيل الله اگلی صبح چوہدری صاحب نے فرمایا کہ میں نے اس بارہ میں سوچا اور دیانتداری سے اس پر غور کیا تو میرے نفس نے مجھ سے کہا کہ ظفر اللہ خان! آج تم جو کچھ ہو یہ احمدیت کی بدولت ہو۔تم نے جو کچھ پایا وہ سارے کا سارا اسی جماعت کا فیضان ہے۔کیا اب تم اسی محسن جماعت کو ایک رقم قابلِ واپسی قرض کے طور پر دینا چاہتے ہو؟ میرے نفس نے مجھے بہت ملامت کی اور میں اپنے ارادہ پر بہت شرمسار ہوا اور بہت استغفار کی۔اسی لمحہ میں نے یہ فیصلہ کر لیا کہ مطلوبہ رقم بطور قرض نہیں بلکہ ایک عاجزانہ عطیہ کے طور پر جماعت کی خدمت میں پیش کروں گا۔یہ فرماتے ہوئے آپ نے معاہدہ کی تحریر پھاڑ دی اور ایک لاکھ پاؤنڈ کا چیک اسی وقت جماعت کے حوالہ کر دیا۔اور ساتھ ہی یہ درخواست بھی کی کہ میری اس ادائیگی کا حضرت خلیفہ امسح الثالث کے علاوہ کسی اور شخص سے میری زندگی میں ہرگز ذکر نہ کیا جائے۔قربانی، عاجزی اور اخلاص کا کیا شاندار نمونہ ہے! حضرت مسیح پاک علیہ السلام کے صحابہ میں مالی قربانیوں کا جذ بہ ایسا راسخ ہو چکا تھا کہ اس کے نئے سے نئے انداز اختیار فرماتے۔ایک چھوٹی سی مثال پیش کرتا ہوں جس میں بے پناہ جذبہ قربانی جھلکتا نظر آتا ہے۔حضرت مسیح موعود کے ایک صحابی سائیں دیوان شاہ صاحب اپنے بار بار قادیان آنے کی وجہ یوں بیان کرتے ہیں۔میں چونکہ غریب ہوں۔چندہ تو دے نہیں 33