امام اعظم حضرت ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ — Page 2
پیش لفظ شعبہ اشاعت مجلس خدام الاحمدیہ احمدی نوجوانوں اور بچوں کو بزرگانِ سلف کی سیرت و سوانح سے واقفیت دلانے کے لیے سادہ زبان اور عام فہم انداز میں مختصر کتا بیں شائع کر رہی ہے۔زیر نظر کتاب حضرت امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی سیرت و سوانح پر مشتمل ہے جسے نے اسے تصنیف کیا ہے۔یہ کتاب پہلی مرتبہ اگست 1983ء میں مکرم و محترم محمود احمد شاہد صاحب سابق صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے دور صدارت میں شائع ہوئی۔ایک لمبے عرصے کے بعد شعبہ اشاعت مجلس خدام الاحمدیہ اب اس کتاب کو کمپوز کر کے دوبارہ شائع کرنے کی توفیق پا رہا ہے۔