امام مہدی کا ظہور

by Other Authors

Page 9 of 34

امام مہدی کا ظہور — Page 9

سمجھے جاتے ہیں ہوئی ہے۔انہوں نے لکھا کہ مرزا صاحب جب مہدی ہیں تو وہ نبی اور رسول کیسے ہو سکتے ہیں۔میں نے انہیں کہا کہ آپکے بزرگ تو امام مہدی کو رسول مانتے ہیں۔چنانچہ میں نے ان کی طرف لکھا کہ " غایتہ المقصود اور بحار الانوار" میں یہی لکھا ہے کہ مہدی رسول ہو گا۔انہوں نے جواب میں لکھا کہ ہاں ہمار سے بزرگوں نے یوں لکھا تو ہے پر اسکی تشریح یہ ہے کہ امام مہدی محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ضم کر کے رسول ہوگا۔یعنی امام مہدی رسول آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے الگ ہو کہ نہیں ہوگا۔بلکہ ساتھ مل کر وہ رسول ہوگا۔میں نے جواب میں لکھا کہ پھر ہمارے اور آپ کے عقیدہ میں فرق صرف لفظی ہے۔ہم کہتے ہیں کہ امام مہدی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ظل ہو کر رسول ہوگا اور آپ کہتے ہیں وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ضم ہو کہ رسول ہوگا۔مراد دونوں کی یہی ہے کہ امام مہدی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے الگ ہو کر رسول نہیں ہوگا بلکہ آپکے دامن فوض سے وابستہ ہو کر رسول ہوگا۔ایک بات جو امام مہدی کے متعلق غلط طور پر ایک غلط ہی کا نالہ پھیلی ہوئی ہے اور وہ یہ ہے کہ جب امام مہدی آئے گا تو اس کے ہاتھ میں تلوار ہوگی اور وہ تلوار کے ساتھ کفار سے جہاد کر کے انہیں مسلمان بنائے گا۔اس کے متعلق واضح ہو کہ امام مہدی آخر الزمان جس کے ذریعے آخری زمانہ میں اسلام کا تمام ادیان پر غلبہ مقدر ہے ایسے ہی استعارہ اور مجاز کے طور پر احادیث نبوی میں ابن مریم یا علی بھی قرار دیا گیا ہے اور اس کے متعلق یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ لڑائی کو روک دے گا۔چنانچہ صحیح بخاری میں بروایت حضرت ابو ہریرہ