امام مہدی کا ظہور

by Other Authors

Page 7 of 34

امام مہدی کا ظہور — Page 7

کے طور پر پیش کرتا ہوں ایک دن کو جو اپنا جلوہ دکھائے گا۔اور آب و تاب کے ساتھ ظاہر ہوگا۔گویا افتاب رسالت محمدیہ پھر دوبارہ اپنی پوری چمک کے ساتھ دنیا میں روشنی دے گا اور دنیا اس نور سے جگمگا اُٹھے گی۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ رات اسلام کے لئے بے شک آئے گی مگر چونکہ اسلام ایک زندہ مذہب ہے اس پر رات ہمیشہ کے لئے نہیں آئے گی بلکہ اسلام کی دوبارہ نشاہ ہوگی۔تاریکی کے دور کے بعد ایک نور کا دور ضرور آنے والا ہے جسے اسلام کے لئے "نهار یعنی دن کا زما نہ قرار دیا گیا ہے اور اس طرح سے بتایا گیا ہے کہ سرور کائنات فخر موجودات حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا آفتاب رسالت اسی زمانہ میں پھر جلوہ گر ہوگا۔چنانچہ اللہ تعالی ان آیات کے بعد آگے چل کر فرماتا ہے :۔"إِنَّ عَلَيْنَا الهُدى وَإِنَّ لَنَا الْآخِرَةَ وَالأولى " یعنی ہدایت دینا ہمارے ذمہ ہے اس لئے کو ہدایت کے دور کے بعد تاریکی کا دور بھی آئے گا۔مگر اس کے بعد پھر دوسری بار ہدایت کا دو ربھی آئے گا۔فرمایا۔یاد رکھو۔ہدایت کے جو دور ہیں۔اِنَّ لَنَا الْآخِرَةَ وَالْأُولى - ایک آخری دور ہدایت کا ہے اور ایک پہلا دور ہدایت کا ہے۔پس ہدایت کے درد در قرآن کریم کی اس آیت میں بیان ہوئے ہیں۔اور اس آیت میں دوسرے دورِ ہدایت کا بھی پہلے دور کی طرح خدا تعالیٰ کی طرف سے آنا بیان ہوا ہے اور دوسری بارہ پھر نور محمدی کی امام الزمان مہدی علیہ السّلام کے ذریعہ جلوہ گری ہوگی۔جیسا پہلے دور میں خدا تعالے کی طرف سے نور مہدی کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ذریعہ جلوہ گری ہوئی۔