امام مہدی کا ظہور

by Other Authors

Page 18 of 34

امام مہدی کا ظہور — Page 18

پھر بعض شیعہ علماء نے اس بات کو تسلیم کیا ہے بلکہ دلائل سے ثابت کیا ہے کہ مسیح ابن مریم فوت ہو چکے ہیں لہذا آنیوالا امام مہدی سی در حقیقت ان کے نزدیک مسیح موعود ہے اور وہی کسر صلیب اور قتل خنزیر کا کام جو بخاری میں عیسی ابن مریم کا کام بیان ہوا ہے انجام دے گا۔اس موقعہ پر ہیں باقی اور بہائی مذہب کے متعلق بھی غور کرنا چاہیئے۔اس کے بانی علی محمد صاحب بات نے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی آمد سے پہلے ایران کی سرزمین میں یہ دعوی کیا تھا کہ میں مہدی ہوں مگر وہ بغاوت کے جرم میں حکومت ایران کے حکم سے قتل کر دیئے گئے وہ قید خانہ میں قرآن مجید کومنسوخ قرار د سے کہ اس کی جگہ ایک نئی شریعت کی کتاب " البیان لکھ رہے تھے مگر اسے مکمل نہیں کر پائے تھے کہ قتل کر دیئے گئے۔علی محمد باب کے بعد مرزا حسین علی ان کے جانشین ہوئے جن کا عرف بہاء اللہ ہے۔انہوں نے بآب کی کتاب شریعت البیان کو منسوخ کر دیا اور اسکی ! بجائے کتاب الاقدس ، بطور شریعت جدید پیش کی۔علی محمد باب کے ماننے والے بانی اور بہاء اللہ کے ماننے والے بہائی کہلاتے ہیں۔ہمارے نزدیک پاتی اور بہائی تحریکیں آیت قرآنیہ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِم کے صریح خلاف ہیں کیونکہ یہ دونوں تحریکیں قرآن مجید کو منسوخ قرار دے کر نئی شریعتیں پیش کرتی ہیں۔اس آیت میں دینِ الْحَقِّ " سے مراد اسلام رہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ و کم اور آپ کے نائین کا کام یہ ہے کہ وہ اسلام کو ہی تمام ادیان پر غالب کریں۔