علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات — Page 33
٣٣ دوسری مثال پیشیخ نظام الدین کا ذکر ہے کہ ایک دفعہ بادشاہ کا سخت متاب ان پر ہوا اور حکم ہوا کہ ایک ہفتہ تک تم کو سخت سزادی جائے گی۔جب وہ دین آیا تو وہ ایک مرید کی ران پر سر رکھ کر سوئے ہوئے تھے۔اس مرید کو جب بادشاہ کے حکم کا خیال آیا تو وہ رویا اور اس کے آنسو شیخ پر گرے جس سے شیخ بیدار ہوا اور پوچھا تو کیوں روتا ہے۔اس نے اپنا خیال عرض کیا اور کہا کہ آج سزا کا دن ہے شیخ نے کہا کہ تم غم مت کھاؤ ہم کو کوئی سزا نہ ہوگی۔میں نے ابھی خواب میں دیکھا ہے کہ ایک بار کھنڈ گائے مجھے مارنے کے واسطے آئی ہے۔میں نے اس کے دونوں سینگ پکڑ کر اس کو نیچے گرا دیا ہے۔چنانچہ اسی دن بادشاہ سخت بیمار ہوا اور ایسا سخت بیمار ہوا کہ اسی بیماری میں مر گیا۔و ملفوظات جلد ۸ مش مجاہد انڈونیشیا مولا نا محمد صادق صاحب کا بیان ہے کہ جنوب مشرقی ایشیا کی جنگ کے ختم ہونے میں چند ماہ باقی رہ گئے۔ایک روز ایک شخص ہمارے ایک احمدی دوست کے پاس آیا اور کہا کہ مولوی محمد صادق صاحب کے متعلق یہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ میں وقت استحادی فوجیں سماٹرا یا