علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات — Page 31
کی تعبیر اصل میں ہمارے حق میں تھی جیسا کہ اکثر دفعہ ہو جاتا ہے کہ ایک عزیز کے لئے خواب دیکھو اور وہ دوسرے کے لئے پوری ہو جاتی ہے۔اور دیکھو کہ غلام قادر تو وہی ہوتا ہے جو قادر کا غلام اپنے آپ کو ثابت بھی کر دے اور انہیں دنوں میں مجھ کو بھی ایسی ہی خوا میں آتی تھیں۔پس میں دل میں سمجھتا تھا کہ یہ تعبیر الٹی کرتے ہیں۔اصل میں اس سے یکیں مراد ہوں بستید عبدالقادر جیلانی نے بھی لکھا ہے کہ ایک زمانہ انسان پر ایسا آتا ہے کہ اس کا نام عبد القادر رکھا جاتا ہے یا ر ملفوظات حضرت مسیح موعود جاده (۳) هفتم ۷۔بعض خوابوں سے خدا تعالیٰ کے صفات قہر و جلال کا صاف جلوہ نظر آتا ہے اور وہ خالق ارض و سماء کا اقتداری اور خارق عادت نشان ہوتی ہیں حضرت مسیح موعود کے ملفوظات میں اس کی دو نهایت تعجب خیز مثالیں ہمیں ملتی ہیں۔فرماتے ہیں : ریملی مثال ، " خدا جب کسی کام کو کروانا ہی چاہتا ہے تو گردن سے پکڑ کر بھی کرا دیتا ہے۔اس کے منوانے تھے عجیب عجیب رنگ ہیں۔چنانچہ ایک مسلمان بادشاہ کا ذکر ہے کہ اس نے امام موسی رضا کو کسی وجہ سے قید کر دیا ہوا تھا۔خدا کی قدرت ایک رات بادشاہ نے اپنے وزیر اعظم