علم و عمل — Page 2
1 (احمدی احباب کی تعلیم و تربیت کیلئے ) علم وعمل عطاء المجیب راشد امام بيت الفضل لندن پیش لفظ بفضل خدا لجنہ اماءاللہ ضلع کراچی صد سالہ جشن تشکر کے سلسلہ کی اکانوے ویں پیشکش منظر عام پر لانے کی توفیق پا رہی ہے۔یہ کتاب علم و عمل، مکرم محترم عطا المجیب را شد صاحب امام بیت فضل لندن کی جلسہ سالانہ جرمنی 2002ء کی ایک تقریر ہے جو انہوں نے از راہ کرم لجنہ کراچی کے کتب کی اشاعت کے پروگرام میں حصہ ڈالنے کے لئے بھجوائی ہے۔جس کے لئے ہم مولانا موصوف کے انتہائی شکر گزار ہیں۔علم و عمل، ہماری کتب میں ایک نہایت قابل قدر اور مفید اضافہ ہے۔فجزاہ اللہ تعالیٰ احسن الجزاء احباب جماعت آپ کی موضوع پر عالمانہ گرفت اور بیان کی سحر انگیزی کے لذت چشیدہ ہیں۔کتاب کا مطالعہ روحانی لطف سے بھر پور ہوگا اور علم کے ساتھ عمل کی اہمیت واضح ہو گی۔ہمارے پیارے آقا حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا تعالیٰ سے علم قرآن پاک کے ذریعے سیکھا اور اس علم پر عمل کر کے إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عظیم کا رتبہ پاتے ہوئے دنیا کے رہنما بنے اور ہمیشہ کے لئے بنی نوع انسان کے لئے اسوہ حسنہ قائم فرمایا۔دنیا میں جتنے بھی باخدا اور باکمال انسان گزرے ہیں ان کے حالات زندگی کے مطالعہ سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ ان کی مساعی کا محور علم اور عمل ہی رہے۔ہمیں یقین ہے کہ ایک نشست میں پڑھا جانے والا یہ مضمون زندگی کو با مقصد بنانے کی تحریک کرے گا۔انشاء اللہ محترم قارئین سے درخواست ہے کہ شعبہ اشاعت کی سیکرٹری عزیزہ امتہ الباری ناصر اور ان کی معاونات کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں جن