علم و عمل — Page 18
33 32 سب کو حسنِ عمل اور سعی مشکور کی توفیق عطا فرمائے اور شرف قبولیت عطا فرمائے آمین۔وآخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمين سفر زندگی پھیلا ہے سامنے مرے لندن کا مستقر اترا ہے اک جہاز، تو اک مائل سفر ہے آنے جانے والوں کی اک بھیٹر ،اور بہت ہیں محو انتظار عزیزان منتظر ہر روز ہے رواں دواں خلق خدا یہاں دیکھتی یہ سلسلہ ہر شام، ہر سحر ہے بیٹھا ہوا مطار میں سوچتا رہا اسباق اس نظارے میں کتنے ہیں مستتر دنیا میں جو بھی آیا ہے اک روز جائے گا اور جو سفر عدم کا ہے اس سے نہیں مفر پروانہ ہر بشر کو ملا زندگی کا ہے منزل معین اس کی ہے آئے نہ گو نظر