اك حرف ناصحانہ

by Other Authors

Page 2 of 27

اك حرف ناصحانہ — Page 2

عوامل سر اُٹھا رہے ہیں اور شمال اور مشرق سے بعض خطرات پیش قدمی کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ان علماء کی طرف سے جماعت احمدیہ کے خلاف فتنہ و فساد برپا کرنے کی سر توڑ کوشش بھی روز بروز شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔پاکستان کی تاریخ سے شناسائی رکھنے والے اہل وطن غالباً اس یاد دہانی متاع نہیں کے محتاج نہیں کہ قیام پاکستان سے قبل احراری علماء کا یہی وہ گروہ تھا جو موید اور بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے اشد ترین مخالفوں میں سے تھا۔پس ہر اہم قومی بحران کے موقع پر اس گروہ کا جماعتِ احمدیہ کی مخالفت میں پیش پیش ہونا بے مقصد اور روس نواز انڈین نیشنل کانگرس کا نہیں اور بے معنی نہیں۔حال ہی میں جماعت احمدیہ کی مخالفت میں جو تحریک چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے اس کا زیادہ تر حصہ جماعت احمدیہ کے مقدس امام بزرگان کے خلاف انتہائی فحش کلامی پرمشتمل ہے۔ایسی زبان استعمال کی جا رہی ہے کہ اسے نقل کرنا بھی کسی شریف انسان کا قلم گوارا نہیں کرتا لیکن تعلیم قرآن ہمیں اس عمل سے باز رکھتی ہے کہ اس جہالت کا جواب جہالت سے دیں اور لہذا اس معاملہ کو ہم اللہ تعالیٰ کے سپرد کرتے ہیں۔البتہ یہ دیکھ کر تعجب افسوس ضرور ہوتا ہے کہ وطن عزیز کے مسلمان شرفاء ان لوگوں سے کیوں نہیں پوچھتے کہ منبر رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر کھڑے ہو کر ایسی زبان استعمال کرتے ہوئے تم کیوں خدائے احکم الحاکمین کو بھول جاتے ہو ؟ کیوں خوف خندا