اك حرف ناصحانہ

by Other Authors

Page 8 of 27

اك حرف ناصحانہ — Page 8

صلوۃ اور زکواۃ اور حج اور خدا تعالیٰ اور اس کے رسول کے مقرر کردہ تمام فرائض کو فرائض سمجھ کر اور تمام منہیات کو منہیات سمجھ کر ٹھیک ٹھیک اسلام پر کاربند ہوں۔غرض وہ تمام امور جن پر سلف صالح کو اعتقادی اور عملی طور پر اجماع تھا اور وہ امور جو اہل سنت کی اجماعی رائے سے اسلام کہلاتے ہیں اُن سب کا ماننا فرض ہے اور ہم آسمان اور زمین کو اس بات پر گواہ کرتے ہیں کہ یہی ہمارا مذہب ہے یا ر تیام اصلاح صفحه ۸۶ ۸۷) و ہم مسلمان ہیں۔خدائے واحد لاشریک پر ایمان لاتے ہیں اور کلمہ لالہ الا اللہ کے قائل ہیں اور خدا کی کتاب قرآن اور اس کے رسول مُحَمَّد صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کو جو خاتم الانبیاء ہے مانتے ہیں اور فرشتوں اور یوم البحث اور دوزخ اور بہشت پر ایمان رکھتے ہیں اور نماز پڑھتے اور روزہ رکھتے ہیں اور اہل قبلہ ہیں اور جو کچھ خدا اور رسول نے حرام کیا اُس کو حرام سمجھتے ہیں اور جو کچھ حلال کیا اس کو حلال قرار دیتے ہیں اور نہ ہم شریعت میں کچھ بڑھاتے اور نہ کم کرتے ہیں اور ایک ذرہ کی کمی بیشی نہیں کرتے اور جو کچھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہمیں پہنچا اس کو قبول کرتے ہیں چاہیے ہم اُس کو سمجھیں یا اس کے بھید کو سمجھ نہ سکیں اور اس کی حقیقت تک پہنچ نہ سکیں اور ہم اللہ کے فضل سے مومن موعد مسلم ہیں یا ( نور الحق جزء اول صفحه (۵) حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السّلام کے اپنے الفاظ میں یہ ہے ایک احمدی کا مذہب۔اس احمدی مذہب کا نام غیر احمدی اکثریت جو چاہے رکھ دے لیکن احمدی مذہب کو تبدیل کرنے کا اُسے کوئی حق نہیں۔