اك حرف ناصحانہ — Page 7
بھی تھا تو بھی اسے یہ حق نہیں پہنچتا کہ پہلے ان کے مذہب کا نام ان کی مرضی کے خلاف کچھ اور تجویز کرے پھر وہ مذہب بھی خود بنا کر دے اور کسی کتاب کو ماننے اور کسی کتاب کو نہ ماننے کا حکم صادر کرے۔پس جب احمدی اور صرف احمدی ہی مجاز ہیں کہ اپنے مذہب کی تفصیل اور خد و خال بیان کریں تو طے کرنے والی بات صرف یہ رہ جاتی ہے کہ خود احمدیوں کے نزدیک ان کے مذہبی اعتقادات کیا ہیں اور کن باتوں پر عمل کرنا ان کے لئے ضروری ہے اور رکن باتوں سے بچنے کا حکم ہے۔ظاہر ہے کہ احمدی مذہب کو حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کے الفاظ سے بہتر الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا تو سنتے حضرت ہالی ضرت ہانی مسلسلہ احمدیہ کے الفاظ میں احمدی کا مذہب کیا ہے :- اور " ہم اس بات پر ایمان لاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے سوا کوئی سید نا حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم اس کے رسول اور خاتم الانبیاء ہیں۔اور ہم ایمان لاتے ہیں کہ ملائک حق اور حشر اجساد حتی، اور روز حساب حق، اور جنت حق، اور جہنم حق ہے۔اور ہم ایمان لاتے ہیں کہ جو کچھ اللہ جل شانہ - نے قرآن شریف میں فرمایا ہے اور جو کچھ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے وہ سب بلحاظ بیان مذکورہ بالاحتق ہے۔اور ہم ایمان لاتے ہیں کہ جو شخص اس شریعت اسلام میں سے ایک ذرہ کم کرے یا ایک ذرہ زیادہ کرے یا ترک فرائض اور اباحت کی بنیاد ڈالے وہ بے ایمان اور اسلام سے برگشتہ ہے اور ہم اپنی جماعت کو نصیحت کرتے ہیں کہ وہ سچے دل سے اس کلمہ طیبہ پر ایمان رکھیں کہ لا الہ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَسُول الله اور اسی پر کریں۔اور تمام انبیاء اور تمام کتا ہیں جن کی سچائی قرآن شریف سے ثابت ہے اُن سب پر ایمان لاویں اور صوم اور