اك حرف ناصحانہ

by Other Authors

Page 27 of 27

اك حرف ناصحانہ — Page 27

۲۹ اس لئے محروم رہنے پر مجبور کیا جارہا ہو کہ وہ اپنے ایمان اور عقیدہ کے خلاف اقرار نہیں کرتا تو یہ اس کے لئے ایک سخت سزا ہے جو اسے پہنے بولنے کے جرم میں دی جارہی ہے اس سزا کو مجرم قرار دے کر اس کے لئے ایک نئی سزا کا مطالبہ کرنا انسانی نا انصافیوں کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کر رہا ہے۔اس باب کو روشن کہیں یا سخت تاریک سمجھیں یہ فیصلہ بھی زاویہ نظر کے بدلنے سے بدل جاتا ہے۔اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ ایک مسلمان کے زاویہ سے دیکھا جائے تو کیا نتیجہ نکلے گا۔احمدی اپنے آپ کو خود غیرمسلم کیوں نہیں تسلیم کرتے اس لئے کہ وہ اس بارہ میں بالکل بے نیا ہیں۔اگر کسی جمہوری اکثریت کو یہ حق حاصل ہے کہ کیسی جمہوری اقلیت کے مذہب کا نام تجویز کرے تو اس اقلیت کو یہ حق کیوں نہیں کہ خود اپنا نام اپنے عقائد کے مطابق رکھے لیکن جمہوری تقاضوں سے قطع نظر بھی اس معاملے میں احمدیوں کے لئے کوئی اختیار نہیں ہے۔جیتک وہ قرآن کریم کو جھٹلائیں نہیں وہ لازماً اس نام کو تبدیل کرنے کا حق نہیں رکھتے جو قرآن کریم خود اپنے ماننے والوں کو عطا کرتا ہے۔پس جب تک کوئی ایسا قانون کسی ملک میں نافذ نہ کیا جائے کہ ملکی دستور جس شخص کو غیر مسلم قرار دیتا ہے اسے اس حق سے بھی محروم کرتا ہے کہ قرآن کریم کو کلام الہی یقین کرے اور آخری واجب الاطاعت شریعت قرار دے۔اسے اس بات پر مجبور نہیں کر سکتا کہ وہ خود ہی اپنی واجب الاطاعت شریعیت کی صریح خلاف ورزی کرے۔پس اگر اکثریت کو یہ حق حاصل ہے کہ احمدی کو اس کے عقیدے کے خلاف کچھ قرار دے تو احمدی کو بدرجہ اولیٰ یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے آپ کو وہی قرار دے جو اس کا عقیدہ ہے۔اسے قانون شکنی قرار دینا تسخر نہیں تو اور کیا ہے ؟