اك حرف ناصحانہ

by Other Authors

Page 24 of 27

اك حرف ناصحانہ — Page 24

۲۶ اصحاب القبوس کی اضافت سے استعمال ہوا ہے۔صحابی یا اصحاب کے لفظ کا بیکلی مفہوم اپنے مضاف الیہ کے ساتھ ہی مل کر ادا ہوتا ہے۔حضرت جعفر صادق کے ساتھیوں کو اصحابی کھا گیا (بحوالہ چودہ ستارے منا۔شاہ ولی اللہ محدث دہلوی نے اپنے ساتھیوں کے تعلق ۲۵۶ فرمایا الهَمَ بَعْضَ اصْحَابَنَا ) الدر الثمين في مبشرات النبي الامين ص ) احمدی چونکہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب کی آمد کو حضرت عیسی علیہ السلام کی آمد ثانی تسنیم کرتے ہیں اس لئے ان کے ساتھیوں کے لئے صحابہ کا لفظ استعمال کرنا اسلامی تعلیمات اور احمدیہ عقیدے کے مطابق ان کے لئے لازمی ہے اور انہیں ہر گز اپنے عقیدے کے خلاف عمل پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ یہ اصطلاح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اُم المؤمنین : کی ازواج مطہرات کے لئے استعمال ہوتی ہے لیکن باہیں ہمہ اس لفظ کا استعمال دیگر بزرگ خواتین کے لئے بھی اسلامی لٹریچر سے ثابت ہے مثلا کتاب موسوعہ اصطلاحات العلوم الاسلامیہ" مصنفه شیخ محمد علی بن علی تھانوی ، مطبوعہ بیروت میں اس اصطلاح کے عام استعمال کی بابت مفید بحث موجود ہے۔اسی طرح حضرت پیران پیر کی والدہ ماجدہ کے بارے میں ”اُم المؤمنین " کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ملاحظہ ہو کتاب ” گلدستہ کرامات ما اردو ترجمه کتاب "تذکره خوشیه از حضرت شیخ محمد صادق الشيباني ) نیز کتاب "بئر الأولياء " مصنفه حضرت سید محمد بن مبارک کرمانی میں مذکور ہے کہ حضرت خواجہ فرید الدین شکر گنجے پنے خلیفہ حضرت جمال الدین ہانسوی کی ایک خادمہ اور کنیز کو ام المؤمنین کہا کرتے تھے۔خود پاکستان میں مادر ملت " جو ام المؤمنین کی ہی فارسی شکل ہے استعمال ہوتا ہے لیکن یہ بحث اس وضاحت کے بغیر نامکمل رہے گی کہ جب احمد کی اُم المؤمنین کی اصطلاح حضرت مرزا