اك حرف ناصحانہ

by Other Authors

Page 23 of 27

اك حرف ناصحانہ — Page 23

۲۵ تو اپنے مطالع حضرت مرزا غلام احمد صاحب کو غیر شرعی افتی نبی تسلیم کرتے ہیں اور ان کا یہ حق آئینی قرار داد میں تسلیم کیا گیا ہے اس لئے احمدیوں کو تو یہ آئینی حق حاصل ہے کہ وہ علیہ السلام کی اصطلاح استعمال کریں۔جب نبی ماننے کا حق ہے اور نہ ماننے والوں کی دل آزاری نہیں ہو گی تو جس کو نبی مانتے ہیں اُس کے لئے علیہ السلام کی دعا کا کیوں حتی نہیں قبول کرنا یا نہ کرنا صرف خدا کا کام ہے کسی دعا سے کسی کی دل آزاری کیسے ہو سکتی ہے۔یہ عجیب عالم ہے کہ ایک طرف تو اپنے بزرگوں کو نہ سمجھتے ہوئے بھی ان کے لئے اس دعا کی اجازت نہیں جو نبیوں برنلیوں کے لئے بھی کی جاتی ہے اور دوسری طرف دوسروں کے بزرگوں کو گالیاں دینے کا حق بھی موجود ہے اور کسی کی دل آزاری اس سے نہیں ہوتی یا شاید دل آزاری کیلئے اکثریت اور اقلیت کے پیمانے الگ الگ ہیں۔اگر ایسا ہی ہے تو قرآن و سنت میں کہاں یہ ذکر کتا ہے ؟ صحابی :- لفظ صحابی کا جہاں تک تعلق ہے یہ لفظ صحابی یا اصحاب بلاشبہ ان خوش بخت بزرگان کے متعلق بھی بولا جاتا ہے جنہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی با برکت محبت پائی۔لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ لفظ صرف اسی معنی تک محدود ہے۔خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اُمت مسلمہ میں ظاہر ہونے والے مسیح کے ساتھیوں کے لئے اصحاب، کا لفظ اختیار فرمایا۔دیکھئے حدیث کی مشہور کتاب صحیح مسلم جلد ۲ ۲۲۵۲۵ طبع بیروت جہاں یہ الفاظ آتے ہیں عِيسَى نَبِيُّ الله وَاصْحَابُهُ - پھر قرآن کریم کے مطالعہ سے اس لفظ کے عمومی استعمال کی بہت سی مثالیں سامنے آتی ہیں مثلاً اصحاب الكهف ، اصحاب الفيل ، اصحاب الاخدود ، اصحاب مدین وغیرہ۔بہت سے مقامات پر یہ لفظ اصحاب الجنة، اصحاب اليمين، اصحاب الشمال